عراق میں محرم اور اربعین کی تقریبات کی تیاریاں

IQNA

عراق میں محرم اور اربعین کی تقریبات کی تیاریاں

10:23 - July 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3516679
ایکنا: عراقی وزیر داخلہ نے سلامتی اور استحکام کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے وسیع کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کی جانب سے تاسوعا (9 محرم)، عاشورا اور اربعین کی زیارتوں کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

ایکنا کے مطابق سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے محرم اور صفر کی تقریبات بالخصوص اربعین حسینی کی تقریبات کی تیاریوں کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کا اعلان کیا۔

 

عراق کے وزیر داخلہ نے مزید کہا: اس وزارت کے نائبین، عہدیداروں اور جنرل منیجرز اور متعدد افسران کی موجودگی میں ایک وسیع میٹنگ کے ذریعے 2024 کے پہلے 6 مہینوں کی اہم ترین کامیابیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ اور اس وزارت کے تمام اداروں کے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

محرم الحرام کے موقع پر الشمری نے تاکید کی: ملک کے تمام صوبوں میں محرم کی تقریب کے انعقاد کے لیے مناسب تیاریوں اور نیز اربعین حسینی کی تقریب کے انعقاد کو ایک اہم واقعہ سمجھا جاتا ہے جس کا عراق جلد ہی مشاہدہ کرے گا۔

 

الشمری نے حفاظتی اقدامات کو انجام دینے اور فوجی اور سیکورٹی حکام کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل، شہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ضروری سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے، خاص طور پر سرحدی سلامت اور ٹریفک کے شعبے میں زائرین اور شہریوں کی شناختی دستاویزات کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ تیاری کامل نے منشیات اور نفسیاتی مریضوں سے نمٹنے پر زور دیا۔

 

الشمری نے ضروری ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی فراہمی میں وزارت داخلہ کے تعاون پر مزید زور دیا اور ساتھ ہی محرم اور صفر کی تقریبات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انٹیلی جنس اور نگرانی کے اقدامات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے خاطر خواہ انسانی وسائل کی فراہمی پر زور دیا اور عراقی وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ 

4224552

نظرات بینندگان
captcha