ماہ محرم کے شروع میں خانہ کعبہ کے پردہ کی تبدیلی + ویڈیو

IQNA

ماہ محرم کے شروع میں خانہ کعبہ کے پردہ کی تبدیلی + ویڈیو

16:59 - July 07, 2024
خبر کا کوڈ: 3516701
اقنا: مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے مہینے اور نئے سال ہجری کی آمد کے موقع پر بروز اتوار کو فجر کے وقت خانہ کعبہ کے پردے کو تبدیل کیا تھا۔

اقنا نے الاتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد النبی کے انتظامیہ نے بروز اتوار یکم محرم الحرام (سعودی میں) 1446 ہجری کے نئے سال کے موقع پر خانہ کعبہ کے پردے کو تبدیل کیا تھا۔

 

کعبہ کے پردے کی تبدیلی روایتی طور پر ہر سال نئے قمری سال کے آغاز پر ہوتی ہے۔ خانہ کعبہ کے پردے کو تبدیل کرنے کی کارروائی 159 پیشہ ور کاریگروں کی ٹیم انجام دے رہی ہے جو اس آپریشن کو انجام دینے کے ذمہ دار ہیں۔ اس عمل کے دوران پہلے پرانے پردے کو ہٹایا جاتا ہے اور پھر نیا پردہ نصب کیا جاتا ہے۔

 

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خانہ کعبہ کے نئے پردے کا وزن تقریباً 1350 کلوگرام ہے اور اس کی اونچائی 14 میٹر ہے اور یہ 4 حصوں اور کعبہ کے دروازے کا غلاف پر مشتمل ہے۔

 

اس پردے میں تقریباً 1000 کلو گرام خام ریشم استعمال کیا گیا تھا، جسے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں سیاہ رنگ کیا گیا تھا، دوسری جانب اس میں 120 کلو سونے کی تار اور 100 کلو چاندی کی تار بھی استعمال کی گئی تھی۔ خانہ کعبہ کا پردہ 16 ٹکڑوں کے علاوہ 7 نچلے ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔

 

یہ پردہ 17 لاکٹوں پر مشتمل ہے جس پر "یا رحمن یا رحیم" اور "الحمدللہ رب العالمین"، "یا حی قیوم" اور "اللہ اکبر" لکھا ہوا ہے اور اس میں چار تختیاں بھی ہیں۔ کعبہ کی چار سمتوں کی تختیوں پر سورہ توحید لکھا ہے اور دوسری طرف خانہ کعبہ کے پرنالے، حجر اسود اور یمنی ستون کو پانچ آرائشی ٹکڑوں سے سجایا گیا ہے اور رکن یونانی کے اوپر سونے کی کڑھائی والی زنجیر لٹکی ہوئی ہے جو کعبہ کے دروازے کے بیرونی غلاف کے اوپری حصے تک جاری رہتا ہے۔

 

غور طلب ہے کہ شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں خانہ کعبہ کے پردے کی تیاری کے لیے تقریباً 200 کاریگر اور انتظامی عملہ کام کرتا ہے۔ اس کمپلیکس میں کئی شعبے شامل ہیں جن میں رنگنے، خودکار بنائی، ہاتھ کی بنائی، پرنٹنگ، سونا کاری، سلائی وغیرہ شامل ہے، جس میں دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین ہے جس کی لمبائی 16 میٹر ہے اور یہ کمپیوٹر کے ذریعے کام کرتی ہے، اس کے علاوہ اس کمپلیکس میں دیگر سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کام کرتے ہیں۔

ویڈیو کا کوڈ

 4225387

نظرات بینندگان
captcha