ایکنا نیوز، ینی شفق العربیہ نیوز کے مطابق، بغداد میں واقع ایک مسجد میں قرآنی اجتماع میں عراقی بچوں کے استقبال اور بڑی موجودگی کی ویڈیو کا سوشل نیٹ ورکس پر صارفین نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے.
صارفین نے بغداد کی مساجد میں قرآن محافل میں بچوں کی موجودگی کے بارے میں بھی بات کی ہے. عراقی وزارت اوقاف کے مطابق اس موسم گرما میں اس ملک میں قرآن کی تعلیم دینے والے محفلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دارالحکومت اور عراق کے دیگر شہروں کی مساجد میں قرآن کی وسیع تلاوت، حفظ اور تجوید تربیتی پروگراموں کا انعقاد دیکھا گیا ہے.
دوسری جانب قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد، قرآنی مراکز کا قیام اور قرآن کی طباعت و تقسیم بھی قرآنی سرگرمیوں کا ایک اور حصہ رہا ہے جن پر حالیہ برسوں میں اس ملک کے مذہبی اداروں نے توجہ دی ہے.
عراق کی اوقاف کی وزارت نے اس ملک میں قرآن پاک کی تلاوت اور خطاطی کے خصوصی اسلوب کو زندہ کرنے کے لیے پروگرام بھی نافذ کیے ہیں اور اس وزارت کے حکام کے مطابق ہم مستقبل قریب میں عراق میں قرآنی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے./
4227358