اربعین پر بہترین اقدامات پر آستانہ حسینی کا شکریہ

IQNA

اربعین پر بہترین اقدامات پر آستانہ حسینی کا شکریہ

4:39 - August 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3517013
ایکنا: آستان مقدس حسینی نے اربعین امام حسین(ع) پر سیکورٹی خدمات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز، سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آستان حسینی کے شعبہ تعلقات کے بیان میں اربعین امام عالی مقام پر بہترین سروسز اور سیکورٹی اقدامات پر اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اس اہلکار کے مطابق ہوا کے درجہ حرارت میں اضافے، زائرین کے داخلی راستوں اور نقل و حرکت کے علاقوں کی حد اور لاکھوں زائرین کی آمد کے سائے میں تمام بڑے مسائل اور مشکلات کے باوجود تمام ذمہ دار اداروں اور تنظیموں کی سلامتی اور خدمات کی کوششیں عراق کے مختلف صوبوں اور مختلف ممالک سے زائرین کی اچھی خدمات کی گیی۔

اس ذمہ دار ذریعہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ خدا زائرین کی خدمت میں شامل تمام افراد کو مزید خدمات فراہم کرنے اور آنے والے سالوں میں ان کی زیادہ سے زیادہ ترقی کرنے میں مدد فرمائے۔

واضح رہے کہ آستان مقدّس عباسی نے اس سال اربعین حسینی زائرین کی تعداد 21 ملین  280 ہزار افراد کا اعلان کیا تھا۔/

 

4234169

نظرات بینندگان
captcha