تھرانیوں کا سردار شهید نیلفروشان سے وداع

IQNA

تھرانیوں کا سردار شهید نیلفروشان سے وداع

7:51 - October 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517287
ایکنا: شهید عباس نیلفروشان کی تشیع جنازہ تھران کے میدان امام حسین(ع) میں ہوئی۔

ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، سردار شہید عباس نیلفروشان کی تشییع کا آغاز آج صبح 9 بجے امام حسین (ع) اسکوائر، تہران میں ہوا۔ شہید نیلفروشان کا جسد خاکی اسٹیج پر لایا گیا، جس کے بعد قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی گئی۔
تہران کے عوام کی ایک بڑی تعداد سرکاری تقریب کے آغاز سے پہلے ہی امام حسین (ع) اسکوائر اور اردگرد کی سڑکوں پر جمع ہو چکی تھی۔ اس تقریب میں شہید نیلفروشان کے اہلِ خانہ کے علاوہ مسعود پزشکیان (صدرِ مملکت)، سردار اسماعیل قاآنی (کمانڈر قدس فورس)، سردار حسین سلامی (کمانڈر ان چیف سپاہ پاسداران)، حجت الاسلام عبد الله حاجی صادقی (سپاہ میں ولی فقیہ کے نمائندے)، سردار علی فدوی (ڈپٹی کمانڈر سپاہ)، حجت الاسلام و المسلمین غلامحسین محسنی اژہ‌ای (صدر قوہ قضائیہ)، محمد مخبر (رہبر معظم انقلاب کے مشیر) اور انصار اللہ یمن کے نمائندے نے شرکت کی۔

وداع باشکوه تهرانی‌ها با پیکر سردار شهید نیلفروشان



سردار قاآنی کی تقریب میں آمد کے ساتھ ہی عوام نے ’’مرگ بر امریکہ‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ لوگوں نے اسٹیج کے قریب جمع ہو کر غم کا اظہار کیا اور شہید نیلفروشان کے جسد خاکی کو پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔
تقریب میں موجود افراد نے اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین، حزب اللہ کے جھنڈے اور سید حسن نصراللہ و نیلفروشان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ’’اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر‘‘، ’’مرگ بر امریکہ‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

حضور سردار قاآنی در مراسم تشییع پیکر شهید نیلفروشان



شہید نیلفروشان کے جسد خاکی کو عوام نے جوش و جذبے اور استکبار مخالف نعروں کے ساتھ میدانِ شہداء کی طرف روانہ کیا۔
واضح رہے کہ شہید نیلفروشان کا جسد جو تشییع کے لیے عراق لایا گیا تھا، گذشتہ رات نجف اور کربلا میں تشییع اور طواف کے بعد وطن واپس پہنچا۔

وداع کی تقریب کل بروز بدھ، 25 اکتوبر کو اصفہان میں ہوگی، جبکہ تشییع اور تدفین جمعرات 26 اکتوبر کو دوپہر کے بعد اصفہان میں ہوگی۔

وداع باشکوه تهرانی‌ها با پیکر سردار شهید نیلفروشان



یاد دہانی: صہیونی ریاست کے غاصب وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے رواں سال 6 اکتوبر کو امریکہ کی حمایت کے تحت نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے قتل کا حکم دیا تھا۔ ان حملوں میں سید حسن نصراللہ اور سردار نیلفروشان سمیت دیگر مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔
 

4242480

نظرات بینندگان
captcha