تھران میں «خواتین قرآنی محققین» اور «اخلاق و معنویت» سیمینار کا اہتمام

IQNA

عبداللهیان؛

تھران میں «خواتین قرآنی محققین» اور «اخلاق و معنویت» سیمینار کا اہتمام

18:14 - October 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3517330
ایکنا: سولویں بین الاقوامی خواتین اسکالرز سیمینار میلاد ٹاور تھران میں منعقد ہورہا ہے۔

زکیہ عبداللہیان، بین الاقوامی خواتین قرآنی محققین کانفرنس کی سیکرٹری، نے ایکنا کے ساتھ گفتگو میں کہا: اس بین الاقوامی کانفرنس کا سولہواں دورہ حالیہ علاقائی واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزاحمتی محاذ پر قرآنی خواتین کے لیے مخصوص ہے، اور منتخب افراد فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور شام جیسے ممالک سے منتخب کی جائیں گی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کے انعقاد تک کے عرصے میں ان خواتین کی شناخت اور دعوت کا کام، جو مختلف شعبوں جیسے قرآنی تحقیق، فن، تلاوت و حفظ قرآن، تربیت اور قرآنی مسابقوں کی ججنگ میں مصروف ہیں، ان ممالک اور ایران کے اندر انجام دیا جائے گا۔

برپایی همایش‌های «بانوان قرآن‌پژوه» و «اخلاق و معنویت» در تهران
 


 عبداللہیان نے کانفرنس کے مقام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس تہران کے برج میلاد کے بین الاقوامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔ مزید یہ کہ اسی دن "اخلاق و معنویت" کی دوسری کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جو تہران کی قرآنی مبلغ خواتین اور محفلوں کی میزبانی کرنے والی خواتین کے اعزاز میں ہوگی۔ یہ دونوں پروگرام ایک ہی وقت پر منعقد ہوں گے، لیکن دونوں کی منتخب خواتین کو الگ الگ متعارف اور عزت افزائی کی جائے گی۔

بانوان قرآنی
 


 
اخلاق و معنویت کی دوسری کانفرنس کی سیکرٹری نے اختتام پر کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس تقریب میں قانون ساز اور انتظامیہ میں سے کسی ایک سربراہ کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ خواتین کو انعامات پیش کریں۔/

 

4243641
 

نظرات بینندگان
captcha