ترک قرآنی مقابلوں میں ایرانی قراء کی عمدہ کارکردگی+ تصاویر و ویڈیو

IQNA

ترک قرآنی مقابلوں میں ایرانی قراء کی عمدہ کارکردگی+ تصاویر و ویڈیو

6:41 - November 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517380
ایکنا: میلاد عاشقی اور سیدپارسا انگشتان نے نویں بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیے ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ میں نویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کی اختتامی تقریب بدھ کی رات کو صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر، رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں قرائت تحقیق اور حفظِ کل قرآن کریم کے دو شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو اعزازات دیے گئے۔


 
ایران کے دو نمائندے، میلاد عاشقی اور سید پارسا انگشتان  نے ان مقابلوں میں شرکت کی، جنہوں نے بالترتیب حفظ کل قرآن اور قرائت تحقیق میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے ترکی کے صدر سے اعزازی اسناد وصول کیں۔
 
یہ مقابلے گذشتہ جمعرات سے ترکیہ کے شہر شانلی اورفا میں شروع ہوئے اور اختتامی تقریب تک جاری رہے۔ حفظ کل قرآن کے شعبے میں، میلاد عاشقی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے نمائندے بالترتیب پہلے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ قرائت تحقیق کے شعبے میں، سید پارسا انگشتان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ترکیہ اور افغانستان کے نمائندے بالترتیب پہلے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

افتخارآفرینی 2 نماینده ایران در مسابقات قرآن ترکیه


 
ان مقابلوں کی ججز ٹیم میں ترکیہ کے چار ججز شامل تھے، جبکہ ملائیشیا، مراکش، کویت، لبنان، اردن، اور سوڈان سے بھی ایک ایک جج موجود تھا۔
 
ترکیہ کے بین الاقوامی قرآن مقابلے دو مرحلوں میں منعقد ہوئے۔ ابتدائی مرحلہ خرداد میں منعقد کیا گیا، جس میں بھیجی گئی تلاوتوں کی فائلوں کی جانچ کی گئی۔ اس مرحلے میں 93 ممالک کے نمائندوں کی تلاوتوں کی غیر حاضری میں جانچ کی گئی، جس میں سے 47 ممالک کے نمائندے آخری مرحلے کے لیے منتخب ہوئے۔

افتخارآفرینی 2 نماینده ایران در مسابقات قرآن ترکیه + عکس


 
ایران کے دونوں نمائندے جمعرات، اگلے دن وطن واپس لوٹیں گے۔ ترکیہ میں قرآن مقابلوں کی اختتامی تقریب کی ویڈیو، جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان بھی موجود ہیں، دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

۔

 

 

4245374

نظرات بینندگان
captcha