عراق کے بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرآت

IQNA

عراق کے بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرآت

8:26 - November 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3517420
ایکنا: عراق کے بین الاقوامی قرآنی ایوارڈ میں مختلف اسلامی اور عرب ممالک سے 31 امیدوار شریک ہیں۔

ایکنا نیوز، عراقی سرکاری خبر رساں ادارے (واع) کے مطابق رافع العامری، جو عراق کے قومی مرکز برائے علوم قرآن کے ڈائریکٹر اور مقابلے کے انعقاد کی اعلیٰ کمیٹی کے رکن ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ پہلے بین الاقوامی قرآن کریم حفظ و قرات کے مقابلے شیعہ و سنی اوقاف کے اداروں کے تعاون سے آج بروز ہفتہ، سے آخر ہفتے تک بغداد کی میزبانی میں منعقد ہوں گے۔
 
العامری نے بتایا کہ یہ مقابلہ عراق میں سرکاری سطح پر پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا آغاز وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی منظوری سے اس ماہ کے نویں تاریخ کو بغداد میں ہوگا۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مقابلوں میں ۳۱ عرب اور اسلامی ممالک کے قراء شرکت کریں گے۔ عراقی عہدیدار نے کہا کہ ان مقابلوں کا اہم مقصد عراقی قرآنی ورثے کو نمایاں کرنا اور قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ کی حوصلہ افزائی ہے۔
 
العامری نے وضاحت کی کہ اس مقابلے میں تلاوت اور حفظ کے شعبے شامل ہیں اور ہر شعبے کی الگ الگ ججمنٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ دو مراحل میں ہوگا، ابتدائی مرحلے میں تمام قراء اور حفاظ شریک ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچ بہترین افراد مقابلہ کریں گے۔
 
عراق کے قومی مرکز برائے علوم قرآن کے ڈائریکٹر کے مطابق، جیتنے والوں کے لیے قیمتی انعامات کا انتظام کیا گیا ہے اور یہ مقابلے "بغداد جو کہ تمدن اور اسلام کا نشان ہے، سے غزہ جو مزاحمت کا نشان ہے اور لبنان جو جہاد کا نشان ہے؛ قرآن کے ذریعے فتح اور پائیداری" کے نعرے کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔/

 

4246983

نظرات بینندگان
captcha