تیرہ ہزار قیدی حافظ قرآن بن گئے

IQNA

تیرہ ہزار قیدی حافظ قرآن بن گئے

14:19 - November 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517466
ایکنا؛ مراکش جیلوں کے امور کے مطابق جیلوں میں تیرہ ہزار قیدی حافظ قران بن چکے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ hespress.com کے مطابق، مراکش کی جیلوں کی عمومی انتظامیہ نے 2024 میں جیلوں میں نافذ کیے گئے اقدامات کے نتائج پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق 13,464 قیدی قرآن حفظ کے پروگراموں سے مستفید ہو کر حافظ قرآن بن چکے ہیں۔
 
یہ رپورٹ مراکشی پارلیمان میں جیلوں کے بجٹ کے جائزے کے دوران پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 67,727 قیدیوں نے بھی وعظ و ارشاد کے پروگراموں سے استفادہ کیا ہے۔
 
مراکش کی جیل انتظامیہ نے حالیہ برسوں میں وزارت اوقاف و امور اسلامی کے ساتھ مل کر اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے قیدیوں کو وعظ و ارشاد، قرآن حفظ اور تجوید کی تعلیم فراہم کرنے کے پروگرام جاری رکھے ہیں۔
 
اس انتظامیہ نے 2025 کے پروگراموں کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ وہ وزارت اوقاف کے تعاون سے جیلوں میں قرآن حفظ کے پروگراموں کو چلانے والے اداروں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ انتظامیہ نے مختلف وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں تمام جیلوں میں وعظ و ارشاد کے دروس کے حوالے سے ایک متحدہ وژن قائم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس: مراکش ، جیل ، قیدی ، حافظ ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha