ریاض فیسٹیول میں کعبہ کی بے حرمتی پر شدید اعتراضات

IQNA

ریاض فیسٹیول میں کعبہ کی بے حرمتی پر شدید اعتراضات

5:44 - November 19, 2024
خبر کا کوڈ: 3517485
ایکنا: ریاض فیسٹیول میں فحش پروگراموں اور کنسرٹ میں کعبہ ماڈل کی توہین پر سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔

ایکنا نیوز، عربی 21 نیوز کے مطابق، بعض ناقدین نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ تقریبات کو اسلامی اور ثقافتی شناخت کے لیے خطرہ اور ملک کی دینی اقدار کے ساتھ متصادم قرار دیا ہے۔
 
ریاض سیزن فیسٹیول میں ہونے والے متنازعہ پروگراموں کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور سعودی مذہبی شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ زیادہ تر تنقید ان کنسرٹس اور تفریحی پروگراموں پر ہو رہی ہے جو ناقدین کے مطابق غیر روایتی اور مبتذل مواد پر مشتمل ہیں اور سعودی معاشرے کی اسلامی اقدار و اصولوں سے متضاد ہیں۔
 
ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ پروگرام ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد سعودی معاشرے کی ثقافتی اور دینی شناخت کو مٹانا ہے۔ ان کے خیال میں یہ سرگرمیاں نہ صرف مذہبی اصولوں سے دوری کو فروغ دیتی ہیں بلکہ سعودی معاشرے کی اسلامی شناخت کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
 
کئی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ سرزمینِ وحی کو پرتعیش اور مبتذل تقریبات کا مقام بنانا درحقیقت اس کے مذہبی مقام کی توہین اور بے احترامی ہے۔
 ناقدین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جبکہ سعودی عرب ایسی تفریحی سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے، اس دوران خطے میں بحران اور جنگیں جاری ہیں، اور یہ اقدامات عالم اسلام کی حقیقی ترجیحات کے برخلاف ہیں۔

 

انتقادات شدید به وهن کعبه در جشنواره فصل ریاض + فیلم


 
سوشل میڈیا صارفین اور دینی کارکنان نے سعودی عرب میں حالیہ فیشن ویک کے واقعات پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا، جس میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ فیشن شوز شامل تھے، جن میں بعض واقعات کو اسلامی مقدسات خصوصاً کعبہ کی بے حرمتی سے تعبیر کیا گیا۔ اس پر لوگوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
 
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تقریبات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد اسلامی علامات کی توہین اور سعودی عرب میں دینی اقدار کو کمزور کرنا ہے۔/

 

4248911

نظرات بینندگان
captcha