تخریب مسجد الشیاح؛ قدس میں مذاہب کے خلاف اقدام جاری+ ویڈیو

IQNA

تخریب مسجد الشیاح؛ قدس میں مذاہب کے خلاف اقدام جاری+ ویڈیو

5:26 - November 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3517497
ایکنا: مسجد الشیاح واقع محله جبل المکبر جو مشرقی قدس میں واقع ہے صہیونی فورسز کے ہاتھوں تباہ کردی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، القدس العربی کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ قدس کے علاقے جبل المکبر میں مسجد الشیاح کو صیہونی حکومت کی جانب سے مسمار کرنا قدس شہر اور اس کی اسلامی شناخت کے خلاف ایک مذہبی اور ثقافتی جنگ کا حصہ ہے۔
 
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ قدس میں 20 سال سے زائد عرصہ قبل تعمیر کی گئی مسجد کو گرانا صیہونی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات کے تحت فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئی جارحیت ہے۔ 

 
 
بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی حکومت قدس میں اپنے جارحانہ اقدامات کو بڑھا رہی ہے تاکہ شہر کو یہودی سازی کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور اس پر اپنی گرفت کو مضبوط کیا جا سکے۔ 
 
حماس نے تاکید کی کہ قدس، اس کے آثار، مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو درپیش بڑھتے خطرات کے پیش نظر عرب اور اسلامی دنیا، بشمول عوام، حکومتیں اور تنظیمیں، فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ صیہونی حکومت کو روکا جا سکے اور اسلامی و مسیحی مقدسات، خاص طور پر مسجد اقصیٰ، کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق، صیہونی حکومت نے منگل کی صبح جبل المکبر کے علاقے میں مسجد الشیاح کو غیر قانونی تعمیرات کا بہانہ بنا کر مسمار کر دیا گیا۔
یہ مسجد اس علاقے کے سینکڑوں رہائشیوں کے لیے عبادت، نماز اور قرآن و دینی تعلیمات کے لیے ایک مرکز تھی۔ 
 
خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جبل المکبر میں فوجی ساز و سامان پہنچانے اور مسجد الشیاح کو گھیرنے کے بعد اسے مسمار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مسجد تقریباً 20 سال قبل 80 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی تھی، جس میں صرف ایک منزل اور ایک چھوٹا سا صحن تھا۔/
 

ویڈیو کا کوڈ

4249383

ٹیگس: مسجد ، تباہ ، قدس ، یہودی
نظرات بینندگان
captcha