میلاد عاشقی؛ ایک اور کامیابی کی جستجو میں

IQNA

سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز

میلاد عاشقی؛ ایک اور کامیابی کی جستجو میں

5:30 - November 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3517501
ایکنا: ایران کے صوبہ آذربایجان کے حافظ فائنل میں پہنچنے سے قبل ترکی میں ایک اور کارنامے کی کوشش کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ اگلے ہفتے  سے تبریز میں شروع ہو گا اور اسی مہینے کے آخری دنوں تک جاری رہے گا۔ ایکنا نے ان مقابلوں کے فائنل تک پہنچنے والے قاریان اور حفاظِ قرآن (حفظ کل کے شعبے) کے تعارف کے لیے مختصر تعارف شائع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ قارئین ان ماہرین سے زیادہ واقف ہو سکیں، جو ملک کی قرآنی ماہرین کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں۔


سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں کے ایک اور ممتاز حافظِ قرآن، میلاد عاشقی ہے، ایک نوجوان حافظ، جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں اپنی مستقل موجودگی کے ذریعے قومی مقابلوں کے فائنل میں اور بین الاقوامی مقابلوں میں نام پیدا کیا ہے۔ میلاد عاشقی کا نام دیگر معروف قرآنی شخصیات کے ساتھ نمایاں طور پر لیا جانے لگا ہے۔
میلاد عاشقی، سینتالیسویں قومی قرآنی مقابلوں میں حفظ کل کے فائنلسٹ اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے نمائندے ہیں۔ ان کی پیدائش تبریز میں  ہوئی۔ انہوں نے آٹھ سال کی عمر سے اپنی والدہ کی حوصلہ افزائی اور حمایت سے قرآن مجید حفظ کرنا شروع کیا۔ ان کی والدہ نے ہر مقابلے میں ان کا ساتھ دیا ہے۔

میلاد عاشقی؛ به دنبال تکرار روز‌های خوشِ ترکیه در تبریز

 
ان نمایاں مقابلوں میں جن میں یہ نوجوان حافظ نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں، قومی طلبہ قرآنی مقابلہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی قرآنی مقابلے میں تیسری پوزیشن، قومی سطح کے طلبہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن، اور 16 سال سے کم عمر کے اوقاف قومی مقابلوں میں اعلیٰ مقام شامل ہیں۔
آخری قرآنی مقابلہ جس میں میلاد عاشقی نے شرکت کی، ترکی میں ہونے والا نواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ تھا، جو اس سال نومبر کے مہینے میں منعقد ہوا۔ اس میں انہوں نے حفظ کل کے شعبے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور انعام ترکی کے صدر، رجب طیب اردوغان سے وصول کیا۔ تاہم، کئی قرآنی ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ اس مقابلے میں پہلی پوزیشن کے حقدار تھے۔

میلاد عاشقی؛ به دنبال تکرار روز‌های خوشِ ترکیه در تبریز


پچھلے سال، عاشقی نے کویت میں بارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کی لیکن وہاں کوئی مقام حاصل نہیں کر سکے۔ نوجوانی میں بھی انہوں نے امارات میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

میلاد عاشقی؛ به دنبال تکرار روز‌های خوشِ ترکیه در تبریز


یہ حافظِ کل قرآن اس وقت تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں میڈیسن کے چھٹے سال کے طالب علم ہیں۔ اس یونیورسٹی نے رواں سال ستمبر میں ملک کے طلبہ کے لیے 38ویں قومی قرآنی و عترتی مقابلے کی میزبانی کی۔ ان مقابلوں میں عاشقی نے دیگر حفاظ کے ساتھ مقابلے میں نہیں بلکہ انتظامی کمیٹی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تاکہ تبریز شہر اور یونیورسٹی اس قرآنی جشن کی کامیاب میزبانی کر سکے۔
اس حافظِ کل قرآن کا ماننا ہے کہ قرآن سے اصل محبت اور لطف اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب تلاوت اخلاص سے کی جائے اور وحی کے کلام پر عمل بھی ہو۔/

 

4249537


 

ٹیگس: ایران ، حافظ ، قرآن ، ایکنا
نظرات بینندگان
captcha