ایکنا نیوز، القاہرہ کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر اوقاف، اسامہ الازہری کی صدارت میں قرآن کی اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے ایک نشست دارالحکومت کے نئے انتظامی علاقے میں واقع مسجدِ مصر میں منعقد ہوئی۔
اس نشست میں اس عظیم قرآنی مقابلے کی نئی تفصیلات، شرکت کنندگان کی تعداد، مسابقے کے ضمنی پروگرامز، اور اس کی میڈیا کوریج کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔
وزارت اوقاف مصر کے مطابق، یہ مقابلہ قرآن کریم کی خدمت کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کی مجموعی انعامی رقم 10 ملین مصری پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن اور قرآنی مقابلوں کے لیے اس کی خصوصی توجہ کا مقصد قرآن کے حافظین کی تکریم اور دنیا بھر میں قرآنی اقدار کے فروغ میں ان کے کردار کو مضبوط کرنا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے شرکاء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، ان کے قرآنی صلاحیتوں کے اظہار اور ان کی کوششوں کو سراہنے کے لیے ایک منفرد منبر اور موقع ہے۔/
4251495