ایران کے قومی مقابلوں میں مردوں کے مقابلے کا آغاز

IQNA

ایران کے قومی مقابلوں میں مردوں کے مقابلے کا آغاز

5:27 - December 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3517614
ایکنا: سینتالیسویں قرآنی مقابلوں میں مردوں کے مقابلوں کا آغاز منگل سے ہوچکا ہے۔

ایکنا کے آذربایجان مشرقی نمایندے کے مطابق، قرآن کریم کے 47ویں قومی مقابلوں کے مردوں کے سیکشن کی افتتاحی تقریب دس دسمبر کو مصلائے تبریز میں بین الاقوامی قاری محمد حسینی پور کی تلاوت سے منعقد ہوئی۔

تقریب کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین سید شهاب الدین حسینی، ڈائریکٹر جنرل اوقاف و امور خیریہ آذربایجان شرقی، نے خطاب کرتے ہوئے تبریز کو "عالم تشیع کا پہلا دارالحکومت" قرار دیا اور کہا: "ہم خوش ہیں کہ آج سے ملک کے سب سے بڑے ثقافتی اور قرآنی ایونٹ کے میزبان ہیں۔"

 

افتتاحیه بخش آقایان مسابقات سراسری قرآن برگزار شد

مردوں کے سیکشن کے مقابلے آج دوپہر، کو، نغمات دینی کے مقابلوں سے شروع ہوں گے اور اگلے ہفتے تک جاری رہیں گے۔

نغمات دینی کے مقابلے، جن میں مدح سرائی، قرآن کی ہم خوانی، اذان اور دعا خوانی شامل ہیں، اگلے دو روز تک منعقد ہوں گے۔

 

افتتاحیه بخش آقایان مسابقات سراسری قرآن برگزار شد

اسی طرح، حفظ اور قرآت کے مقابلے کل  سے شروع ہو کر اگلے ہفتے تک جاری رہیں گے۔/

 

4253239

نظرات بینندگان
captcha