جده بین الاقوامی کتب نمائش میں مذہبی کتابوں کی نمائش

IQNA

جده بین الاقوامی کتب نمائش میں مذہبی کتابوں کی نمائش

15:16 - December 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3517636
ایکنا: بارہ سے بائیس دسمبر تک بین الاقوامی نمائش سعودی شھر جدہ میں منعقد ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز، نیوز ویب سائٹ وام کے مطابق جدہ انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز بروز جمعرات جدہ، سعودی عرب میں ہوا ہے۔  حکمائے مسلمانان کونسل نے بھی اس نمائش میں دوسری بار شرکت کی ہے اور اس میں 220 سے زائد علمی و فکری کتب پیش کی ہیں جو اہم فکری موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔

اس نمائش میں حکماء کونسل کی جانب سے پیش کیے گئے کام مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، جیسے غلط عقائد کی اصلاح، نفرت انگیزی، نسل پرستی، عدم برداشت اور امتیاز کے خلاف جدوجہد، اور محبت، امن و دوستی کے فروغ کے لیے اقدار کی ترویج۔

شورائے حکمائے مسلمانان نے اس نمائش میں زائرین کے لیے احمد الطیب، شیخ الازہر، کی تحریر کردہ 20 سے زائد کتابیں پیش کی ہیں۔

جدہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شورائے حکمائے مسلمانان کے اسٹال میں دیگر اہم کتابیں بھی شامل ہیں، جن میں:

  • "قرآن کریم میں محبت" (الحب فی القرآن الکریم)، قاضی الہاشمی (شورائے حکمائے مسلمانان کے رکن) کی تحریر کردہ، "قرآنی قصص کے اسلوب کی تشابہات پر تحقیقات: تقابل اور تجزیہ" (دراسات متشابه النَّظم في قصص القرآن الكريم: مقارنةٌ وتحليلٌ)، عبدالغنی الراجحی کی تحریر، "مسلمان ایک دوراہے پر" (المسلمون في مفترق طرق)، مرحوم محمود حمدی زقزوق کی تحریر، اور دیگر کتب پر مشتمل مجموعہ شامل ہے۔

یاد رہے کہ جدہ انٹرنیشنل بک فیئر ایک سالانہ ثقافتی تقریب ہے، جو دنیا بھر کے مصنفین، ناشرین اور قارئین کو جدہ شہر میں ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ یہ نمائش خطے کی سب سے اہم ثقافتی سرگرمیوں میں شمار ہوتی ہے اور کتاب و ثقافت کے میدان میں جدید ترین کام پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

اس سال یہ نمائش 22 ممالک کی 1,000 قومی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں کی شرکت کی گواہ ہے، جو 450 سے زائد اسٹالز میں موجود ہیں۔

اس نمائش کے ساتھ 100 سے زائد متنوع ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔/

 

4253856

ٹیگس: جدہ ، نمائش ، کتب
نظرات بینندگان
captcha