چودہ یورپی ممالک کے زائرین کا مدینه قرآنی مرکز کا دورہ

IQNA

چودہ یورپی ممالک کے زائرین کا مدینه قرآنی مرکز کا دورہ

7:18 - December 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3517699
ایکنا: یورپی ممالک کے عمره‌گزاروں نے ملک فھد قرآنی مرکز کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز، نیوز ایجنسی "عکاظ" کے مطابق یہ عمرہ زائرین، جو خادم حرمین شریفین کے خصوصی عمرہ و زیارت پروگرام کے تحت سال 1446 ہجری کے دوسرے گروپ کا حصہ تھے، نے ہفتہ کو مدینہ میں واقع شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

یہ پروگرام سعودی وزارت امور اسلامی کی جانب سے زائرین عمرہ کے قیام کے دوران مدینہ میں منعقدہ ثقافتی پروگرام کا حصہ تھا۔ عمرہ زائرین، جن میں 250 مرد و خواتین شامل تھے اور جو یورپ کے 14 مختلف ممالک سے آئے تھے، نے شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے قرآن کی طباعت کے مراحل اور جدید پرنٹنگ آلات کا معائنہ کیا اور کلام الٰہی کی جانچ کے عمل سے آگاہی حاصل کی۔

کمپلیکس کے ذمہ داران نے قرآن کی خدمت کے لیے کی گئی کوششوں، قرآن کے مختلف زبانوں میں ترجمے، اور اشاعت سے قبل اس کی نظرثانی اور جائزے کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی عمرہ زائرین کو بتائیں۔

پروگرام کے اختتام پر، شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے ذمہ داران نے اس مرکز کے شائع کردہ قرآن کے نسخے یورپی زائرین کو تحفے کے طور پر پیش کیے۔

 

4255724

نظرات بینندگان
captcha