بحرین؛ قرآنی پروگراموں کے لیے نئی کاوشیں

IQNA

بحرین؛ قرآنی پروگراموں کے لیے نئی کاوشیں

14:00 - January 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3517751
ایکنا: ادارہ امور اسلامی بحرین کے مطابق قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے جدید حکمت عملی تیار کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- البلاد نیوز کے مطابق  یہ حکمت عملی چار قرآنی پروگراموں پر مرکوز ہے، جن میں مجالسِ تفسیر، قرآن کے ساتھ عہد، مفسر کی تربیت، اور عام لوگوں کے لیے قرآن کی آسان اور سادہ تفسیر شامل ہیں۔

بحرین کے مرکزِ قرائت و تربیتِ اساتذہ قرآن اس حکمت عملی کے نفاذ کا ذمہ دار ہے، جس کی نگرانی اس ملک کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی سیکریٹریٹ کرے گی، جبکہ بحرین کی وزارتِ انصاف، اسلامی امور اور اوقاف کے فعال شعبے اس منصوبے میں تعاون کریں گے۔

اس منصوبے کا پہلا حصہ "پروگرام مجالسِ تفسیر" کے نام سے جانا جاتا ہے، جو قرآن کی مکمل تفسیر کے لیے ایک منظم علمی پالیسی پر مبنی پروگرام ہے، جس میں سورۂ فاتحہ سے سورۂ ناس تک تفسیر کی جائے گی۔ اس پروگرام کی پیشکش ممتاز علماء اور اس شعبے کے ماہر اساتذہ کریں گے۔

"قرآن کے ساتھ عہد" کے حصے میں دینی پیشوں کے ملازمین اور وہ طلبہ شامل ہیں جنہوں نے قرآن حفظ مکمل نہیں کیا۔ ان افراد کو قرآن حفظ مکمل کرنے کی ترغیب دی جائے گی، تاکہ اس گروپ میں حفاظِ قرآن کی تعداد میں اضافہ ہو اور ان کی تبلیغی و ارشادی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی صلاحیت اور حیثیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

"مفسر کی تربیت" کے پروگرام میں دینی پیشوں کے ملازمین اور اسلامی علوم کے طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے وزارتِ انصاف، اسلامی امور اور اوقاف کے متعلقہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی کی جائے گی۔ اس پروگرام میں منتخب افراد کو مجالسِ تفسیر میں شرکت کرنے اور قرآن کے ساتھ عہد کے پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس پروگرام میں قرآنی علوم کا تعارف، اصولِ تفسیر، قواعد و کلیاتِ تفسیر، اسبابِ نزول اور تفسیر میں ان کے اثرات جیسے موضوعات پر مختصر علمی اور تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔

"قرآن کی آسان اور سادہ تفسیر" کا پروگرام عام لوگوں کے لیے ہے، جسے وہ افراد پیش کریں گے جو مفسر کی تربیت کے پروگرام میں شامل ہیں۔ اس کے ذریعے عام لوگوں کو قرآن کے الفاظ کے معانی کو سمجھنے اور آیات کے اجمالی معنی سے مستفید ہونے کی ترغیب دی جائے گی وہ بھی بغیر تفصیلات اور مفصل مباحث میں پڑے۔/

 

4257280

نظرات بینندگان
captcha