سعودی عرب میں بین الاقوامی حج کانفرنس اور نمایش کا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں بین الاقوامی حج کانفرنس اور نمایش کا آغاز

8:37 - January 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3517812
ایکنا: جدہ میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس و نمایش میں 95 ممالک سے نمایندے شریک ہیں۔

ایکنا نیوز، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ نے آج چوتھی بین الاقوامی حج نمائش اور کانفرنس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال 2024 میں حجاج اور عمرہ زائرین کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں 18,535,689 افراد نے بیت اللہ شریف کی زیارت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 16,924,689 افراد عمرہ ادا کرنے آئے، جبکہ 1,611,310 نے حج تمتع ادا کیا۔ انہوں نے اس کانفرنس میں زائرین کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی اپلیکیشن نسک کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا، جس میں 100 نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

کانفرنس کے اہم نکات

  • کانفرنس میں 95 ممالک سے وزراء، سفارتکار، تعلیمی ماہرین، اور حکومتی و نجی اداروں کے نمائندے شامل ہوئے۔ اس کا مقصد زائرین کو دی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا، تجربات کا تبادلہ کرنا، اور حج امور میں شفافیت اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں 100 سے زیادہ تقاریر، 47 میزگرد مباحثے، اور 50 ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں حج خدمات میں بہتری اور جدید منصوبوں کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نمایشگاہ کے بارے میں

  • یہ خصوصی نمایشگاہ 50,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور 280 اسٹالز کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، جیسے مصنوعی ذہانت، پر مشتمل حل پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ حج کو مزید مؤثر اور آرام دہ بنایا جا سکے۔ گزشتہ سال اس نمائش کو 100,000 سے زائد افراد نے 87 ممالک سے وزٹ کیا تھا۔ اس ایونٹ میں 80 سے زائد وزراء، 27 سرکاری ادارے، اور 200 سے زیادہ حج و عمرہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے شریک ہیں۔

یہ کانفرنس تیرہ سے سے سولہ جنوری تک جدہ میں جاری رہے گی۔/

 

4259863

ٹیگس: حج ، کانفرنس ، نمایش
نظرات بینندگان
captcha