«مسجد معجزه» لاس انجلس میں درست نہیں

IQNA

«مسجد معجزه» لاس انجلس میں درست نہیں

7:08 - January 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3517828
ایکنا: تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لاس انجلس میں مسجد بارے وائرل ویڈیو درست نہیں۔

ایکنا نیوز- الاتحاد پرس کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ Newschecker.in، جو بھارت میں ایک آزاد حقائق جانچنے والا پلیٹ فارم ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تصاویر جو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کر رہی ہیں اور دعویٰ کرتی ہیں کہ ایک مسجد معجزانہ طور پر لاس اینجلس کی آگ سے محفوظ رہی، حقیقت میں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ تصویر اصل میں اگست 2023 میں لاہائنا، جزیرہ ماؤی، ہوائی میں ہونے والی ایک تباہ کن آگ کے دوران لی گئی تھی۔ تصویر میں دکھایا گیا عمارت مسجد نہیں بلکہ ایک تاریخی رہائش گاہ ہے جس کی چھت سرخ رنگ کی ہے۔ یہ مکان ایک جوڑے کی ملکیت ہے اور پہلے ایک شوگر کین فارم کے اکاؤنٹنٹس کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ یہ عمارت لاہائنا میں ہونے والی آگ سے محفوظ رہی۔

یہ مکان 2021 میں ملیکنز خاندان نے خریدا اور اس کی تاریخی حیثیت کے پیش نظر اس کی تفصیلی مرمت کی گئی۔ مکان کے مالکان، جو آگ لگنے کے وقت میساچوسٹس کے سفر پر تھے، اب تک اس بات کی کوئی واضح وضاحت نہیں دے سکے کہ ان کا گھر کس طرح آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ گیا، جبکہ آس پاس کا پورا محلہ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔/

 

.

رد داستان جعلی «مسجد معجزه» در لس آنجلس

 

4260339

ٹیگس: امریکی ، مسجد ، معجزہ
نظرات بینندگان
captcha