عراقی یونیورسٹیوں کے قرآنی مقابلے+ تصاویر

IQNA

عراقی یونیورسٹیوں کے قرآنی مقابلے+ تصاویر

9:03 - January 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3517843
ایکنا: یونیورسٹیوں کے درمیان حفظ و قرآت مقابلے روضہ حضرت عباس علمدار کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز چینل کے مطابق، آستانہ عباسی کے علمی قرآن کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید مہند المیالی نے اعلان کیا کہ اس مرکز نے عراق میں قرآن مجید کے حفظ و تلاوت کے ساتھ تفسیر پر مبنی پہلے قومی یونیورسٹی مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے بغداد اور مستنصریہ یونیورسٹیوں سے شروع ہوئے اور اب بصرہ یونیورسٹی تک پہنچ چکے ہیں۔ المیالی نے وضاحت کی کہ یہ مقابلے خاص طور پر قرآن کے حفاظ اور قراء کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں اور ان کا محور تلاوت اور قرائت کے ساتھ نص قرآن کی تفسیر پر عبور اور قرآنی مفاہیم پر تدبر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کی ججز کمیٹی اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح کے ماہر ججز پر مشتمل ہے، جبکہ مقابلوں کے لیے الیکٹرانک ججز سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی درستگی اتنی زیادہ ہے کہ اس میں غلطی کا تناسب صفر فیصد ہے۔/

 

 

 

4260833

نظرات بینندگان
captcha