ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں قرآء کی آمد کا سلسلہ

IQNA

ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں قرآء کی آمد کا سلسلہ

8:04 - January 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3517861
ایکنا: جمعرات کو تھران کے امام خمینی (ره) ائیرپورٹ پر قرآء کا پہلا گروپ پہنچا جنکا استقبال کیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے آخری مرحلے کے آغاز سے تین دن سے بھی کم وقت میں، اس عالمی ایونٹ کے پہلے گروپ کے شرکاء اور مہمان جمعرات کو امام خمینی (رح) ایئرپورٹ کے ذریعے ایران پہنچے۔

ورود نخستین شرکت‌کنندگان در مسابقات بین‌المللی قرآن ایران

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے آخری مرحلے کی افتتاحی تقریب چبھیس جنوری کو مشہد مقدس میں منعقد ہوگی اور یہ اختتامی تقریب کے اکتیس جنوری تک جاری رہے گا۔

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کے آخری مرحلے میں 27 ممالک کے 57 قاری، مُرَتِّل اور حافظ کل شریک ہوں گے، جب کہ اس سے قبل اس مرحلے میں 104 ممالک کے نمائندے شامل تھے۔

ورود نخستین شرکت‌کنندگان در مسابقات بین‌المللی قرآن ایران

یہ مقابلے مردوں کے گروپ میں تین شعبوں میں: قراءت تحقیق، قراءت ترتیل اور حفظ کل قرآن اور خواتین کے گروپ میں دو شعبوں میں: قراءت ترتیل اور حفظ کل قرآن منعقد کیے جائیں گے۔

ایران کے نمائندگان میں سید محمد حسینی پور قراءت تحقیق کے شعبے میں، محمد خاکپور حفظ کل میں، مجتبی قدبیگی قراءت ترتیل کے شعبے میں اور فاطمہ دلیری حفظ کل اور غزالی سہیل زادہ قراءت ترتیل کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔/

 

 

 

4261491

نظرات بینندگان
captcha