ایکنا کے مطابق، اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کا آخری مرحلہ اتوار، 26 جنوری کی شام سے مشہد مقدس میں آستان مطہر یا حرم رضوی کی میزبانی میں شروع ہوگا اور یہ مقابلے اکتیس جنوری تک جاری رہیں گے۔
اوقاف و امور خیریہ کے قرآنی امور کے مرکز نے مقابلوں کے ایام کا تفصیلی پروگرام جاری کیا ہے، جس کے مطابق افتتاحی تقریب 26 جنوری کو شام 6:30 بجے سے رات 9 بجے تک قدس ہال، حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوگی۔
اسی دن صبح کے وقت ججز کے لیے بریفنگ سیشن، گروپ زیارت اور آستان مطہر رضوی کے مقدس مقامات کا دورہ کیا جائے گا، جس میں ججز اور شرکاء شرکت کریں گے۔
مقابلے پیر، 27 جنوری کی صبح سے شروع ہوں گے۔ خواتین کے مقابلے صبح کے اوقات میں، جبکہ مردوں کے مقابلے دوپہر اور رات کے اوقات میں ہوں گے۔
خواتین کے مقابلے قرائت ترتیل اور حفظ کل قرآن کریم کے دو شعبوں میں منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلے پیر، 27 جنوری سے بدھ، 29 جنوری تک صبح 8:30 سے 11:30 تک تالار قدس، حرم مطہر رضوی میں جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں خواتین کے لیے عام داخلہ آزاد ہوگا۔
مردوں کے مقابلے تحقیق کی قرائت، ترتیل کی قرائت اور حفظ کل قرآن کریم کے تین شعبوں میں ہوں گے۔ یہ مقابلے پیر، 27 سے جمعرات، 30 جنوری تک دوپہر 2:30 بجے سے رات 8:45 بجے تک جاری رہیں گے۔
جمعرات، 30 جنوری کو مردوں کے لیے تحقیق کی قرائت اور حفظ کل قرآن کریم کے فائنل منعقد ہوں گے۔
اختتامی تقریب جمعہ، اکتیس جنوری کی شام کو ہوگی۔ مردوں کے مقابلوں کے تمام ایام میں عوام کے لیے عام داخلہ آزاد ہوگا اور تمام پروگرامز کو قرآن و معارف سیما چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ان مقابلوں کے دوران دیگر ضمنی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں سب سے اہم پروگرام آستان مطہر رضوی کی غبارروبی کی تقریب ہے، جو جمعرات، تیس جنوری کی صبح ہوگی۔
ایک اور اہم ضمنی پروگرام اکتیس جنوری کو ہوگا، جب مقابلوں کے شرکاء، ججز اور انتظامیہ آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات کریں گے۔/
4261650