ایکنا نیوز، الکفیل نیوز چینل کے مطابق، آستان عباسی کے قرآنی مرکز نے اپنے مرکز برائے طباعت قرآن کے ذریعے فیسٹیول "سبط المنتظر: نواسہ منتظر" میں ایک قرآنی خطاطی اسٹیشن قائم کیا اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔
اس مرکز نے قومی منصوبہ "جوانان الکفیل" کے تحت، جو آستان مقدس عباسی کے شعبہ تعلقات عامہ کے تحت یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے ساتھ رابطے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جامعہ بغداد کے جشنواره میں شرکت کی اور وہاں بھی ایک قرآنی خطاطی اسٹیشن قائم کیا۔
یہ قرآنی اسٹیشن پانچ روز تک جاری رہے گا اور جامعہ بغداد کے مختلف کالجز کے طلبہ کی جانب سے قرآنی آیات کی خطاطی میں شرکت کے لیے زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
یہ اقدام آستان عباسی کے قرآنی و ثقافتی منصوبوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد جامعہ بغداد کے طلبہ کے درمیان قرآن کریم سے معنوی تعلق کو مضبوط بنانا اور اسے فروغ دینا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جشنواره سبط المنتظر نیمہ شعبان اور امام مہدی (عج) کے باعظمت یوم ولادت کی مناسبت سے جامعہ بغداد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں کتب و تصاویر کی نمائش سمیت دیگر مختلف پروگرام بھی شامل ہیں۔
اس فیسٹیول میں آستان عباسی سے وابستہ مختلف ادارے جیسے شعبہ امور فکری و ثقافتی، شعبہ معارف اسلامی و انسانی، موزه آثار نفیس و نسخ خطی "الکفیل" اور مجمع علمی قرآن کریم سرگرم شرکت کر رہے ہیں۔/
4265513