آیت‌الله سیستانی کی جانب سے عراق میں ماہِ رمضان کے آغاز اور اختتام کا اعلان

IQNA

آیت‌الله سیستانی کی جانب سے عراق میں ماہِ رمضان کے آغاز اور اختتام کا اعلان

6:08 - February 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518017
ایکنا: آیت‌الله العظمی سیستانی، کے دفتر سے آغاز و اختتام رمضان المبارک کا تعین کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (اینا) کے مطابق نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر نے عراق میں رمضان المبارک کے روزہ داروں کے لیے ضروری اوقات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق، ہلالِ رمضان کی رویت ہفتہ، یکم مارچ 2025  کی شام متوقع ہے۔

دفتر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے پیش گوئی کے مطابق، اتوار، 2 مارچ 2025  کو ماہِ رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

اسی طرح، دفتر کے مطابق ہلالِ شوال اتوار، 30 مارچ 2025 کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جس کے مطابق رمضان 1446 ہجری قمری 29 دن کا ہوگا۔/

 

4267072

نظرات بینندگان
captcha