پاپ کی حالت تشویشناک

IQNA

پاپ کی حالت تشویشناک

6:10 - February 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518018
ایکنا: ویٹکن کے مطابق عیسائی رہنما ہسپتال میں تشویشناک حالت میں ایڈمٹ ہے۔

ایکنا نیوز- یورونیوز کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔ واٹیکان کے مطابق، 88 سالہ پاپ فرانسس کو سانس کے نظام میں ایک پیچیدہ انفیکشن لاحق ہے، جس نے ان کے علاج کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

حالت کی سنگینی

پاپ کے دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن پایا گیا ہے، جو ایک خطرناک بیماری تصور کی جاتی ہے، کیونکہ یہ پھیپھڑوں میں سوزش اور زخم پیدا کر کے سانس لینے کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔

سی ٹی اسکین کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ پاپ کو متعدد انفیکشنز لاحق ہو چکے ہیں اور وہ مزید طبی علاج کے محتاج ہیں۔

واٹیکان کے بیان کے مطابق، ایکس رے، لیبارٹری ٹیسٹ اور پاپ کی طبی کیفیت اب بھی پیچیدہ صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے۔

تاہم، پاپ کی روحانی حالت بہتر بتائی گئی ہے، اور وہ بیماری کا حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

طبی نگرانی

پاپ فرانسس، جو ماضی میں بھی کئی بار پھیپھڑوں کے مسائل کا سامنا کر چکے ہیں، گزشتہ ہفتے روم کے جمیلی اسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل کیے گئے تھے۔ اگرچہ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، لیکن وہ خصوصی طبی نگرانی میں ہیں۔/

 

4267125

نظرات بینندگان
captcha