امارات میں قرائات قرآن بین الاقوامی سیمینار

IQNA

امارات میں قرائات قرآن بین الاقوامی سیمینار

16:16 - February 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518039
ایکنا: سیمنار «قرائات قرآن؛ حال اور مستقبل» کے عنوان سے «قاسمیه» یونیورسٹی شارجه میں منعقد ہوا۔

ایکنا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ بین الاقوامی کانفرنس مجمع قرآن شارجہ اور ریڈیو و سیٹلائٹ چینل قرآن شارجہ کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں 17 ممالک کے 35 علمی و تعلیمی اداروں اور تحقیقی مراکز سے 50 سے زائد محققین (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔

اہم موضوعات اور مقاصد

- اس کانفرنس میں قرآنی قراءات کے علم سے متعلق تاریخی ادوار میں علماء کی کاوشوں، اس علم کی اصطلاحات، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں اس کی تدریس، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے قراءات کی تعلیم کے جدید طریقوں کو روایتی طرز کے ساتھ متوازن رکھنے پر گفتگو کی گئی۔

- عبدالکریم عثمان (صدر، فیکلٹی آف قرآن، جامعہ قاسمیہ و سربراہ سائنٹفک کمیٹی) نے اس موقع پر کہا:

"یہ کانفرنس قرآنی و قراءات کے علمی اداروں کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ کا ایک موقع ہے، جو قرآنی قراءات کے علمی مباحث میں مزید وسعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔"

- محمد بن سالم الحارثی (جامعہ طیبة، سعودی عرب) نے کہا:

"شارجہ کانفرنس میں متنوع علمی شراکتیں اس کی بین الاقوامی اہمیت اور تحقیقی شعبے کے لیے اس کے معاون کردار کو ظاہر کرتی ہیں۔"

اہم مباحث اور سیشنز

- قرآنی قراءات کی تاریخ اور اصطلاحات - مختلف ادوار میں علماء کی خدمات - دیگر علوم کے ساتھ قرآنی قراءات کا تعلق - ڈیجیٹل دور میں قرآنی قراءات کی حقیقت

دیگر سرگرمیاں

یہ قرآنی کانفرنس 19-20 فروری (یکم و 2 اسفند) کو منعقد ہوئی، جس میں: -قرآنی اپلیکیشنز اور سمارٹ ٹیکنالوجی پر خصوصی ورکشاپس -قرآت کی مہارتوں سے متعلق تعلیمی نشستیں -قرآنی اعجاز اور قرآنی قراءات پر سائنسی سیمینارز -خصوصی نمائش

یہ کانفرنس قرآنی علوم میں جدید رجحانات کے فروغ اور قرآنی قراءات کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔/

 

4267576

نظرات بینندگان
captcha