ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز، 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے بین الاقوامی سیکشن میں دو قرآنی تصانیف کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں حجتالاسلام محمد نقدی (ڈائریکٹر ادارہ ترجمان وحی)، حجتالاسلام یعقوب جعفری (مصنف تفسیر کوثر) اور سید حسن عصمتی (قرآن محقق اور سابقہ ثقافتی رایزن برائے جمہوری اسلامی ایران در تونس و سینیگال) شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
نشست کے سیکرٹری سید حسن عصمتی نے کہا کہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی بین الاقوامی سطح پر قرآن کی اہمیت پر خاص توجہ دیتا ہے، اور مجلس قرآنی جهان اسلام اس کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے اس مجلس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سطح پر قرآنی سرگرمیوں میں مصروف افراد کو یکجا کرنا اور باہمی تعاون و ہم آہنگی کو فروغ دینا قرار دیا۔
انہوں نے مقدس کتب خصوصاً قرآن مجید کے ترجمے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترجمہ ہمیشہ انسانی زندگی میں ایک اہم شعبہ رہا ہے، اور آج کے ڈیجیٹل دور میں، جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) بھی روزمرہ زندگی میں شامل ہو رہی ہے، مقدس متون کے تراجم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
حجتالاسلام محمد نقدی نے مؤسسه ترجمان وحی کی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دنیا کی زندہ زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے کے مقصد سے قائم کیا گیا۔ اب تک 148 زبانوں میں جزوی یا مکمل طور پر قرآن کا ترجمہ کیا جا چکا ہے، جب کہ صرف اردو میں 500 سے زائد تراجم موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ادارے میں قرآن کو 16 زبانوں میں ترجمہ کیا، جب کہ انگریزی، ہسپانوی، چینی اور ہندی جیسی زبانیں دنیا میں اربوں لوگوں کی زبانیں ہیں۔
حجتالاسلام یعقوب جعفری، جو کہ "منتخب آیات قرآنی اور یورپی و امریکی جوانوں کے نام رھبر معظم کا خط" کے مصنف بھی ہیں، نے بتایا کہ یہ کتاب قرآنی آیات کو مخصوص موضوعات کے تحت ترتیب دے کر مرتب کی گئی ہے تاکہ یورپی اور امریکی نوجوانوں کو اسلام کے بارے میں مطالعہ کرنے میں مدد ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے یورپی نوجوانوں کو اپنے خط میں قرآن کریم کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، اور اس کتاب کو اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔
نشست کے اختتام پر حجتالاسلام محمدمهدی ایمانیپور (ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی) کی موجودگی میں ان دو قرآنی کتب کی باضابطہ رونمائی کی گئی۔/
4271072