ایکنا نیوز، الرأی نیوز کے مطابق "ورث مصحفا: ایک نسخہ قرآن بطور وراثت" منصوبے کے تحت یہ قرآن مجید کے نسخے عمرہ زائرین، اقلیتی برادریوں اور مسجد الحرام کے اطراف میں مقیم افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
رمضان کے پہلے عشرے میں اس منصوبے کے تحت 4,009 قرآن مجید کے تراجم مختلف زبانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جنہیں مدینہ منورہ میں "ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس" نے شائع کیا ہے۔
اجیاد مکہ ریجن میں تبلیغ، ارشاد اور آگاہی کی انجمن کا منصوبہ ہے کہ رمضان کے دوران زائرین میں 20,000 سے زائد قرآن کے نسخے تقسیم کیے جائیں۔ یہ انجمن خاص طور پر حج و عمرہ زائرین کی خدمت، تبلیغ اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور مسجد الحرام کے اطراف میں مختلف دینی اور سماجی پروگرام منعقد کرتی ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے آسٹریلیا میں اپنے سفارت خانے کے تبلیغی شعبے کے ذریعے رمضان کے آغاز سے ہی روزہ داروں کے لیے افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
یہ افطار پروگرام رمضان بھر میں 7,500 افراد کے لیے منعقد کیا جائے گا، جبکہ ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے شائع کردہ 800 قرآن مجید کے نسخے مختلف زبانوں میں آسٹریلیا میں تقسیم کیے جائیں گے۔/
4271241