امت مسلمہ اس جمعہ کو دنیا بھر میں آواز بلند کریں

IQNA

حماس

امت مسلمہ اس جمعہ کو دنیا بھر میں آواز بلند کریں

9:41 - April 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518268
ایکنا: غزہ میں شدید مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں سے درخواست کی گیی ہے کہ وہ نماز کے بعد بھرپور مظاہروں میں ان مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل کے مطابق حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے: جمعہ کا دن غزہ کے عوام کی حمایت اور امریکہ کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کی نسل کشی کے جرائم کے خلاف عالمی سطح پر غصے اور احتجاج کا دن ہوگا۔

اس تحریک نے مزید کہا: ہم تمام عوام، امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرگرمیوں، مظاہروں، دھرنوں، صیہونی حکومت کے سفارتخانوں کا گھیراؤ، غزہ کی حمایت اور پشتیبانی، قابض اسرائیلی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور عالمی برادری کے دباؤ کو جاری رکھنے تک، جب تک جارحیت ختم نہ ہو اور غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا جائے، جاری رکھیں۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ آنے والے دن تل ابیب اور اس کے حامیوں کے خلاف غصے کے دن ہوں، یہاں تک کہ اسرائیلی حکومت اپنی جارحیت کو روک دے اور نوار غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کر دے۔

جمعرات کے روز صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر نوار غزہ پر بمباری کی اور اس کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اسی طرح مشرقی غزہ میں دو پناہ گزین اسکولوں پر حملہ کیا گیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 (15 مهر 1402) سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 50,523 اور زخمیوں کی تعداد 114,776 تک پہنچ چکی ہے۔

صیہونی حکومت نے 18 مارچ سے اب تک نوار غزہ کے مختلف علاقوں پر وسیع پیمانے پر فضائی حملے دوبارہ شروع کیے ہیں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔/

 

4274687

ٹیگس: حماس ، غزہ ، جمعہ
نظرات بینندگان
captcha