عراق میں ایرانی قاریوں کی قرآنی محافل

IQNA

عراق میں ایرانی قاریوں کی قرآنی محافل

4:30 - April 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3518289
ایکنا: ایرانی قاریوں کی جامب سے عراق کے مختلف شہروں میں تیس قرآنی محافل منعقد ہوئیں۔

محمدمهدی حقگویان، حافظ کل قرآن کریم نے ایکنا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران عراق میں اپنے تبلیغی و ترویجی سفر اور پروگراموں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا: میں تین نوجوان قاریان اور حافظان قرآن کریم کے ہمراہ ایک قرآنی گروہ کی صورت میں دو ہفتے تک عراق کے صوبہ بصرہ، بغداد اور جنوبی علاقوں میں قرآنی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا: اس گروہ میں میری اپنی شرکت کے علاوہ تین نوجوان قرآنی نخبہ افراد شامل تھے جو مختلف شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ حفظِ قرآن کے شعبے میں میرے شاگرد سیدعلی مرتضوی شامل تھے، جو حفظ کے مختلف طریقے پیش کرتے ہیں، اور انہوں نے نہایت مؤثر اور دلچسپ پروگرام پیش کیے۔

حقگویان نے واضح کیا: قرائت کے شعبے میں احمدرضا عسگری جیسے ممتاز قاری نے شرکت کی، جنہوں نے یادگار تلاوتیں کیں۔ تیسرے رکن سیدمحمد حسینی تھے، جنہوں نے اناشید اور دینی نغمات کے شعبے میں شرکت کی۔ یہ تینوں افراد اپنے شعبے میں نمایاں اور شناخته‌شده شخصیات ہیں۔

اس حافظ قرآن نے بتایا: اس مدت میں عراق کے مختلف شہروں میں تیس قرآنی محافلِ انس منعقد ہوئیں۔ علاوہ ازیں، ہمارا وفد عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں، بصرہ و بغداد کی جامعات کے سربراہان، حشدالشعبی، فوج اور پولیس کے کمانڈرز سے بھی ملا۔

عراق میں ایرانی قاریوں کی قرآنی محافل

 

حقگویان نے بصرہ کے صوبائی حکام کی جانب سے ایک قرآنی ادارہ قائم کرنے کی درخواست کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ تجویز زیرِ غور ہے تاکہ ممکنہ صورت میں حفظ قرآن کے طریقوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ ادارہ قائم کیا جا سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا: یہ تبلیغی و ترویجی سفر موسسہ آل البیت لاحیاء التراث(ع) کی حمایت اور آیت‌الله العظمی سیستانی کے نمائندے، حجت‌الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی کی سرپرستی میں انجام پایا۔/

 

4275157

نظرات بینندگان
captcha