چوتھے کربلاء ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

چوتھے کربلاء ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

16:56 - April 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518326
ایکنا: کربلاء ایوارڈ قرانی مقابلوں میں ناموں کے اندراج کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

حرم مطہر امام حسینؑ کے قرآن کریم ڈویژن کے ڈائریکٹر شیخ خیرالدین علی الہادی نے ایکنا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ چوتھے بین الاقوامی مقابلۂ قرائت، حفظ اور تفسیرِ قرآن کریم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شرکت کے لیے رجسٹریشن لنک کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔

شیخ خیرالدین نے مقابلے میں شرکت کے شرائط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:

شرکت کنندہ کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہیے؛

وہ شخص قاری، حافظ یا مفسرِ قرآن ہونا ضروری ہے؛

وہ شرکت کنندگان جنہوں نے گزشتہ ادوار میں پہلی یا دوسری پوزیشن حاصل کی ہو، دوبارہ شرکت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ:

قراء یا حفاظ کو ترتیل یا حفظ کا ویڈیو کلپ جمع کرانا ہوگا؛

کلپ کی مدت تین منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے؛

ویڈیو میں کسی بھی قسم کی آواز یا صوتی افیکٹس شامل نہ ہوں؛

تاریخِ اجرا بھی کلپ کے ساتھ فراہم کی جائے۔

جبکہ تفسیر کے شعبے میں شرکت کے خواہشمند افراد کو آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کی کتاب تفسیر نمونہ کے پہلے پانچ پارے تیار کرنے ہوں گے۔

شیخ خیرالدین علی الہادی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ:

"مقابلے کے لیے ویڈیوز جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی 2025، سرکاری اوقات کار کے اختتام تک ہے۔"

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ:

"مقابلے کا حتمی مرحلہ عید غدیر خم کے موقع پر کربلائے معلیٰ میں منعقد ہوگا۔"/

 

4276249

نظرات بینندگان
captcha