ایکنا نے سومریہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ "اجیال القرآن: نسلهای قرآن" کے عنوان سے ایک عظیم الشان قرآنی مقابلہ ہفتہ، 30 فروردین کو عراق کے صوبہ الانبار کے اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں سورہ حجرات کے 10 ہزار سے زائد حفاظ نے شرکت کی۔
سومریہ نیوز کے نمائندے کے مطابق، یہ اجتماع عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شاندار قرآنی مقابلہ تھا۔ اس موقع پر 110 عمرہ کے سفروں کا انعام بھی شرکت کرنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے دیا گیا۔
الانبار صوبائی کونسل کے صدر اور مقابلے کے نگران عمر مشعان دبوس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "قرآن صرف محافل اور تقریبات کے لیے نہیں، بلکہ یہ امت سازی اور انسان سازی کا ایک جامع منصوبہ ہے۔"
مقابلے کے دوران نمازِ جماعت کا بھی اہتمام کیا گیا، اور آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے 110 افراد کو عمرہ پر جانے کا موقع دیا گیا۔/
4277381