کربلاء بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالک کی شرکت

IQNA

کربلاء بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالک کی شرکت

8:50 - May 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518411
ایکنا: آستان حسینی کے مطابق چوتھے بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک پچاس ممالک کے قرآء نام لکھوا چکے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق، آستانِ حسینی کی ویب سائٹ کے مطابق دارالقرآن آستانِ حسینی کے زیرِ اہتمام چوتھی بین‌المللی قرآن مقابلہ "جائزہ کربلا" تین شعبوں  تلاوت، حفظ اور تفسیر  میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں اب تک پچاس ممالک نے شرکت کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

وسام نذیر الدلفی، جو دارالقرآن آستان حسینی کے قرآنی میڈیا مرکز کے ذمہ دار ہیں، نے کہا کہ اس بین‌المللی قرآن مقابلے میں شرکاء کی تعداد 468 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 263 حفظ، 156 تلاوت اور 49 تفسیر کے شعبے میں شریک ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلے میں رجسٹریشن کا عمل یکم مئی 2025  کو ختم ہو جائے گا، جس کے بعد تخصصی ججز کمیٹیوں کے ذریعے ابتدائی جانچ اور گروپ بندی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

الدلفی نے واضح کیا کہ مصر 41 شرکاء کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد عراق 37، ایران 29، نائجیریا 28 اور انڈونیشیا 20 شرکاء کے ساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کی علامت ہیں کہ یہ مقابلہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور مقدس شہر کربلا قرآنی سرگرمیوں کا ایک عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔

وسام نذیر الدلفی نے مزید کہا کہ تخصصی کمیٹیاں رجسٹریشن کے اختتام کے بعد کام شروع کریں گی اور ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کر کے حتمی مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ قرآنی مقابلہ ایک عالمی قرآنی اجتماع ہے جس کا مقصد قرآن کریم کے زیرِ سایہ اسلامی اخوت و وحدت کو فروغ دینا ہے، اور آستانِ مقدس حسینی اس میدان میں قرآن کو محور بنا کر مختلف نسلوں میں قرآنی ثقافت کو راسخ کرنے کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ بین‌المللی قرآن مسابقہ "جائزہ کربلا" ہر سال آستانِ حسینی کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے اور دنیا بھر کے قاریوں، حافظوں اور مفسرین کی اس میں بھرپور شرکت ہوتی ہے۔

اس مقابلے کا حتمی (فیزیکل) مرحلہ عید سعید غدیر خم کے موقع پر کربلا معلیٰ میں منعقد ہوگا۔/

 

4279359

نظرات بینندگان
captcha