اسلامی دنیا کا قرآنی مجلس؛ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا نقشۂ راہ

IQNA

اسلامی دنیا کا قرآنی مجلس؛ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا نقشۂ راہ

5:00 - May 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518419
ایکنا: مجلس قرآنی دنیائے اسلام بین الاقوامی ادارہ ہے جسمیں مختلف مسالک کے رہنما قرآنی اور اسلامی تعلیمات کے لیے کوشش کرتے ہیں۔

مهدی رضازاده جودی، بین الاقوامی امور کے ماہر اور جامعہ کے استاد نے ایک مضمون بعنوان "اسلامی دنیا کا قرآنی مجلس؛ امت مسلمہ کے اتحاد کا نقشۂ راہ" میں "اسلامی قرآنی مجلس" کے قیام کے اہداف پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ قرآنی سفارت کاری کو ایک مؤثر حکمتِ عملی کے طور پر فروغ دے کر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، قرآنی سفارت کاری اسلامی ممالک میں سیاسی، سماجی اور معاشی بحرانوں کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

تحریر میں لکھتا ہے : اس دور میں جب امتِ مسلمہ شناخت، مذہب اور جغرافیائی سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے، اصولی اور مشترکہ بنیادوں کی طرف واپسی ایک ناقابلِ انکار ضرورت بن چکی ہے۔ بلاشبہ قرآن کریم، جو قطعی طور پر الٰہی وحی ہے اور تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، اسلامی اتحاد کی راہ میں ایک بے مثال قیادت فراہم کر سکتا ہے۔ اسی تناظر میں "اسلامی دنیا کا قرآنی مجلس" کا قیام ایک مؤثر حکمت عملی کے طور پر بحرانوں سے نکلنے اور امتِ واحدہ کے نظریے کو عملی شکل دینے میں معاون ہو سکتا ہے۔

یہ اقدام، موجودہ حالات میں جب اسلامی دنیا شدید سماجی تقسیم کا شکار ہے، اتحاد اور بین المسلمین تعاون کے لیے رہنما چراغ بن سکتا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان ثقافتی و مذہبی تنوع کے باوجود، قرآن مجید وہ وحدت کا ذریعہ ہے جس پر سب کا ایمان ہے۔ ایسے میں ایک بین الاقوامی ادارہ یعنی "اسلامی قرآنی مجلس" کا قیام مختلف بین الاقوامی شعبہ جات میں اشتراک و ہم آہنگی کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے اور مشترکہ مسائل کے حل کی جانب مؤثر اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

یہ مجلس ایک ایسا بین الاقوامی ادارہ ہو گا جہاں مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کے نمائندے قرآن کریم کی تعلیمات کی بنیاد پر جمع ہوں گے۔ اس مجلس کا مقصد فقہی اختلافات میں الجھنا نہیں بلکہ ترقی، سماجی انصاف، اسلامی اخوت اور عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے مشترکہ سوچ پیدا کرنا ہو گا۔ یہ ادارہ اسلامی ممالک کے درمیان تعمیری مکالمہ، تعلیم، ترقی، ثقافت اور سیاست جیسے شعبہ جات میں عملی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

اس قرآنی مجلس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہوں گے: سیاست، ثقافت اور معاشرت میں قرآنی اقدار کی وضاحت؛ اسلامی دنیا کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے وحدت آمیز بیانات کی تیاری؛ مظلوم مسلم اقوام کے حقوق کی حمایت؛ اور اسلاموفوبیا و فرقہ واریت کے عالمی منصوبوں کا مقابلہ۔ یہ پیش رفت اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی عملی تعبیر ہے: "وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا" (اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو)۔

قرآنی سفارت کاری کو فروغ دینا بھی اس مجلس کے بنیادی اہداف میں شامل ہے تاکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسے مؤثر طریقے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ یہ سفارت کاری اسلامی دنیا میں سیاسی، سماجی و اقتصادی بحرانوں میں کمی لا سکتی ہے۔ اس ضمن میں تخصصی نشستوں کا انعقاد، مشترکہ بیانات کی تیاری، قرآن مجید پر مبنی ثقافتی و میڈیا منصوبے، اور علاقائی بحرانوں کے حل کے لیے عملی اقدامات اس مجلس کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔

یہ مجلس امتِ مسلمہ کے فکری و روحانی سرمائے کو مضبوط کر کے، عالمی سطح پر مسلمانوں کی طاقت کی بحالی میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ یہ طاقت ثقافت، میڈیا اور مشترکہ پالیسیوں کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، جو مسلمانوں کی معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی اور عالمی سیاست میں مؤثر مقام پیدا کرے گی۔

اس حکمتِ عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دینی نخبگان کی بصیرت، علمائے کرام و ماہرین تعلیم کی حمایت، سیاست دانوں کی ہمراہی، اور امت مسلمہ کے دلوں کا اتصال ناگزیر ہے۔/

 

4278996

ٹیگس: اسلامی ، دنیا ، مجلس ، نقشہ
نظرات بینندگان
captcha