ایکنا نیوز- خبررساں ادارے journal24 کے مطابق یہ خاتون، جو 41 سالہ الجزائری شہری ہے، قرآن کی توہین کرتے ہوئے جادوگری اور سحر و جادو کو فروغ دے رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، اس 41 سالہ جادوگرنی نے اپنی سرگرمیوں میں منشیات اور طلسمات کا استعمال کیا تھا اور اسے تین دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔
الجزائر کے دارالحکومت کی سیکیورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ملزمہ نے فراڈ کے مقاصد کے تحت جادوگری کا سہارا لیا۔ اُسے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب حکام کو دارالحکومت کے ایک محلے میں جادوگری میں ملوث ایک فرد کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں۔
اس خاتون پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے جادوگری، فالگیری اور طلسمات کے لیے قرآن مجید کی دانستہ بے حرمتی، اس کو پھاڑنے اور تباہ کرنے جیسے گستاخانہ اقدامات کیے تاکہ لوگوں کو ذہنی و جسمانی نقصان پہنچایا جا سکے۔
اس الجزائری خاتون نے موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی جادوگری کو فروغ دیا، جس کا مقصد لوگوں کی نجی زندگی، عزت و وقار کو مجروح کرنا تھا۔
قرآن کی بے حرمتی کی مرتکب اس عورت پر مزید الزامات میں دھوکہ دہی، فحاشی و بدکاری کے لیے جگہ قائم کرنا، بدعنوانی میں ملوث ہونا، منشیات اور ذہنی اثر ڈالنے والی اشیاء کو استعمال اور دوسروں تک پہنچانے کی نیت سے رکھنا شامل ہیں۔/
4283707