ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق آستان مقدس حضرت عباس(ع) سے وابستہ علمی قرآنی کمپلیکس نے قومی منصوبہ "امیرالقراء" کے نویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں عراق کے 16 صوبوں سے تعلق رکھنے والے قرآن کریم کی قرات میں باصلاحیت طلبہ شریک ہیں۔
اس منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضا الزبیدی نے بتایا کہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ایک تربیتی ورکشاپ سے ہوا ہے، جس میں صوتی اور تنفسی مشقوں پر توجہ دی گئی ہے تاکہ شرکاء کو قرأت اور حفظ کے دروس کے لیے تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مجمع نے شرکاء کے لیے جامع اور منظم تعلیمی شیڈول ترتیب دیا ہے، جو صبح سویرے سے شام تک جاری رہتا ہے۔ یہ شیڈول ایک جدید نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، جو مختلف سطحوں پر طلبہ کی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
الزبیدی نے بتایا کہ یہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے، جس میں قرآنی مقابلے، ثقافتی و مذہبی ورکشاپس، تفریحی دورے، قرآنی محافل اور صحیح تجوید کے ساتھ تلاوت کی تربیتی نشستیں شامل ہوں گی۔/
4285475