بن سعود لائبریری ؛ اسلامی خطی نسخوں کا خزانہ

IQNA

بن سعود لائبریری ؛ اسلامی خطی نسخوں کا خزانہ

5:53 - June 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3518583
ایکنا: سعودی اسلامی لایبریری امام محمد بن سعود میں نادر اور نایاب خطی نسخے موجود ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ، جو کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ہے، سن 1953ء میں ایک دینی علوم کے مدرسے کے طور پر قائم کیا گیا۔ وقت کے ساتھ اس ادارے میں توسیع ہوتی گئی، یہاں تک کہ 1394 ہجری قمری (مطابق 1974ء) میں اسے ایک چھوٹی یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔

اس جامعہ کی موجودہ عمارت کی بنیادیں 5 جنوری 1982ء کو بادشاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں رکھی گئیں، اور آخرکار یہ جامعہ 1990ء میں موجودہ شکل میں مکمل ہوئی۔

اس وقت جامعہ کے سعودی عرب کے اندر 65 تعلیمی ادارے اور بیرون ملک تین ادارے جاپان، انڈونیشیا اور جبوتی میں کام کر رہے ہیں۔

نایاب نسخوں سے مزین ایک عظیم الشان کتب خانہ:

اس جامعہ کی لائبریری کو ایک امتیازی مقام حاصل ہے، کیونکہ اس میں ایسی نایاب اور قیمتی نسخہ جاتِ خطی (یعنی ہاتھ سے لکھے گئے قدیم مخطوطات) موجود ہیں جو دنیا کی دیگر کسی بھی لائبریری میں نہیں پائے جاتے۔

مخطوطات وہ قدیم کتابیں ہیں جو زمانہ ماضی کے علماء و بزرگان نے خود ہاتھ سے نقل کیں۔ ان مخطوطات کی اہمیت ان کے تاریخی اور علمی قدر و قیمت کی وجہ سے ہے۔

جامعہ امام محمد بن سعود کی لائبریری میں:

·       تقریباً 9000 اصل نسخے موجود ہیں، جو یا تو بیرون ملک سے خریدے گئے یا مختلف علما، امراء اور اہلِ علم نے جن کی ذاتی کتب خانہ جات تھیں، انہیں بطور ہدیہ پیش کیا۔

·       15000 تصویری نسخے بھی موجود ہیں، جو مائیکروفلم کی صورت میں محفوظ کیے گئے ہیں۔

·       تمام نسخہ جات کو اب ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے اور ان کا مطالعہ مائیکروفلم پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس لائبریری میں موجود مائیکروفلم میں 500 سے زائد تصویری نسخے موجود ہیں۔ ان میں کئی ایسے اسلامی اصل مخطوطات شامل ہیں جو دنیا کے کسی اور ملک — جیسے مصر، شام یا مراکش — کی لائبریریوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ مثلاً یہاں صحیح بخاری کا ایک ایسا نایاب نسخہ موجود ہے جس کی تاریخِ نقل اور نقل کنندہ دیگر تمام نسخوں سے مختلف ہے۔

ان نایاب مخطوطات کی تصاویر مختلف جگہوں پر مائیکروفلم یا ہارڈ ڈرائیو کے ذریعے دستیاب کی گئی ہیں اور یہ سب علوم اسلامی سے متعلق ہیں۔

محققین کے لیے سہولت:

ہر محقق یا طالب علم جامعہ کی ویب سائٹ پر جا کر کتب خانہ کے کتابوں کی فہرست دیکھ سکتا ہے، اور مصنف یا موضوع کے لحاظ سے تلاش کرکے اپنی مطلوبہ کتاب تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ ادارہ علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم سرمایہ اور محققین کے لیے قیمتی علمی خزانہ ہے۔/

 

4284209

نظرات بینندگان
captcha