مسجدالنبی(ص) میں دو لاکھ سے زائد آب زمزم کے بوتلیں تقسیم

IQNA

مسجدالنبی(ص) میں دو لاکھ سے زائد آب زمزم کے بوتلیں تقسیم

14:32 - June 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518598
ایکنا: گذشتہ پندرہ روز میں مسجد النبی میں اب زمزم کے، ۲۱۸ هزار سے زائد بوتلیں تقسیم ہوچکی ہیں.

ایکنا کے مطابق، خبر رساں ادارے واس کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مسجد نبوی (ص) کے کل امور کی انتظامیہ نے نمازگزاروں کو فراہم کی جانے والی مجموعی خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ:

- ۱۵ ذوالقعدہ سے یکم ذوالحجہ تک کے عرصے میں مسجد نبوی(ص) کے مردانہ اور زنانہ حصوں میں نمازیوں اور حجاج کرام کے درمیان زمزم کے 2,18,336 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، آب رسانی کے پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 3360 ٹن زمزم استعمال کیا گیا، جس میں 1 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار پلاسٹک کے گلاس استعمال ہوئے۔

 اس کے علاوہ، مسجد نبوی(ص) کے اندر افطار کے لیے مخصوص مقامات پر 3,01,802 افطاری کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔  انتظامیہ نے مزید بتایا کہ نمازیوں اور حجاج کی خدمت اور مسجد کی دیکھ بھال کے لیے بہترین خوشبوؤں میں سے 7 کلوگرام عود استعمال کیا گیا، جو نماز سے قبل مسجد اور روضہ مبارک، داخلی راستوں اور راہداریوں کو معطر کرنے کے لیے استعمال ہوا۔

 صفائی، جراثیم کشی اور مسجد و متعلقہ سہولیات کو سینیٹائز کرنے کے لیے 52,625 لیٹر جراثیم کش اور صفائی کے محلول استعمال کیے گئے۔

 بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ تمام اقدامات مسجد نبوی(ص) میں زائرین اور نمازیوں کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات جاری پروگرام کا حصہ ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha