ایکنا نیوز- خبررساں ادارے القدس العربی کے مطابق دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور کوچز یکے بعد دیگرے غزہ کے نہتے عوام کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں تاکہ قابض صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کر سکیں۔
اطالوی اور سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روبرتو مانچینی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر صیہونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطینی بچوں کے قتلِ عام کو نسل کشی قرار دیا۔
مانچینی نے کہا: "میں امید کرتا ہوں کہ غزہ میں جنگ جلد ختم ہو جائے۔ آپ ایسے نہتے شہریوں، خاندانوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بنا سکتے جن کا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "کوئی بھی جواز اس تکلیف کو قابل قبول نہیں بنا سکتا۔ جنگ کبھی بھی حل نہیں ہوتی۔ جنگیں کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، سب سے زیادہ قیمت معصوم لوگ چکاتے ہیں۔"
یہ بیان عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی ایک اور آواز ہے جو ظلم و ستم کے خلاف انسانیت کے حق میں بلند ہو رہی ہے۔/
4286954