ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آج سحر کے وقت ہمارے عزیز وطن پر صہیونی حکومت کی مجرمانہ کارروائی کے بعد، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ملتِ ایران سے خطاب کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اے عظیم ملت ایران! آج سحر کے وقت صہیونی حکومت نے اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک پر ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ آشکار کیا۔ اس حکومت کو سخت سزا کا انتظار کرنا ہوگا۔
جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شاء اللہ، اس کو نہیں چھوڑے گا۔
دشمن کے ان حملوں میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہو گئے۔ ان کے جانشین اور ساتھی، ان شاء اللہ، بلا تاخیر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
صہیونی حکومت نے اس جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کر لیا ہے، اور وہ یقینی طور پر اسے پا لے گی۔
سید علی خامنہ ای