ایکنا نیوز کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے پیغام میں کہا گیا ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جمعہ کی صبح قابض صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام، جن میں ممتاز دانشور، عسکری کمانڈر، عام شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں، کو شہید کرنے اور ایران کے متعدد علمی و تحقیقی اداروں پر حملے کی ہولناک جارحیت نے ایک بار پھر اس غاصب حکومت کی خطرناک اور جارحانہ فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ہم ان عظیم شہداء کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہیں، ان کے محترم اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
اس بہیمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جارح حکومت اور اس کے پشت پناہوں پر دباؤ ڈال کر اس قسم کی جارحیت کا سلسلہ روکا جائے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے ایران کی باعزت اور بہادر قوم کے لیے دائمی عزت و سربلندی کی دعا کرتے ہیں۔
ولا حول و لا قوّة الّا بالله العلی العظیم۔
4288357