ایرانی میزائیلوں نے لاکھوں آباد کاروں کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کردیا + ویڈیو

IQNA

صہیونی میڈیا:

ایرانی میزائیلوں نے لاکھوں آباد کاروں کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کردیا + ویڈیو

12:02 - June 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518676

 

صہیونی رژیم کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے مقبوضہ سرزمینوں پر ایک نئے مرحلے کے میزائل حملے شروع ہو گئے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

صہیونی فوج نے قابض یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کی نشاندہی کے بعد لوگوں کے پناہ گاہوں کی طرف دوڑنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایران نے اپنے اس نئے حملے کے دوران صرف ایک میزائل کو آزمائشی طور پر فائر کیا، جس کے بعد لاکھوں افراد نے پناہ گاہوں کی طرف رخ کیا۔

ویڈیو کا کوڈ

4290235

نظرات بینندگان
captcha