کتاب «۱۴ صدیاں اور معماری حرم علوی» کی رونمائی

IQNA

کتاب «۱۴ صدیاں اور معماری حرم علوی» کی رونمائی

15:55 - June 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518693
آستانہ مقدس علوی نے نجف میں منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کتاب "۱۴ صدیوں پر مشتمل امام علی(ع) کے روضے کی تاریخ اور فن تعمیر" کی رونمائی کی۔

ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق یہ کتاب عربی زبان میں شائع کی گئی ہے اور اسے سیمینار میں "مرقد امام علی(ع)؛ تاریخ اور اس کی تعمیر پر ایک نظر" کے عنوان سے پیش کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام آستان کے فکری و ثقافتی امور سے وابستہ خزانے اور عجائب گھر کے شعبے نے کیا۔

کتاب میں امام علی(ع) کے حرم کی ۱۴ صدیوں پر محیط تاریخی اور معمارانہ ترقی کو مستند انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

کرار الحلو، جو آستان علوی کے فکری و ثقافتی امور کے سربراہ ہیں، نے کہا: آستان مقدس علوی نے روضہ حیدریہ کی لائبریری کے مالک اشتر ہال میں اس سیمینار کا انعقاد کیا، جو مرقد کی تاریخی اور فن تعمیراتی حیثیت کو اجاگر کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا : یہ سیمینار آستان علوی کی ایک نئی علمی اشاعت کی رونمائی کا موقع تھا، جس میں مرقد امام علی(ع) کی تاریخی اور فن تعمیر کی حیثیت کو ایک اصیل ورثے کے طور پر مستند کیا گیا ہے۔

عبدالهادی ابراهیمی، آستان کے تاریخی ورثے کے شعبہ کے سربراہ، نے سیمینار میں کہا: یہ کتاب مرقد امام علی(ع) کی تعمیر کے اہم مراحل کو شہادتِ امیرالمؤمنین(ع) سے لے کر موجودہ دور تک کے ۱۴ سو سالہ عرصے میں بیان کرتی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس کتاب میں پہلی بار فارسی اور ترکی آذربایجانی زبانوں میں موجود نایاب مستندات کو ترجمہ کر کے پیش کیا گیا ہے، جو حرم علوی کے صحن میں محفوظ ہیں۔ اس کے مختلف ابواب تحقیق کاروں اور تاریخی و ثقافتی ورثے کے ماہرین کے لیے قیمتی معلومات پر مشتمل ہیں۔/

4290771

نظرات بینندگان
captcha