ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق میثم الزیدی، کمانڈر العباس فورس (العباس جنگی بریگیڈ) نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار فوجی اہلکار اور رضاکار عاشورائے حسینی کے موقع پر سیکیورٹی کی فراہمی کے مشن میں شریک ہوں گے۔
الزیدی نے اپنے بیان میں کہا: "یہ شرکت کربلائے معلی کے آپریشن کمانڈ کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری کے تحت انجام پا رہی ہے، جس کا فیصلہ وزیر داخلہ اور آرمی چیف آف اسٹاف کی موجودگی میں ہونے والے متعدد اجلاسوں کے بعد کیا گیا۔"
تیپ العباس کا پس منظر اور خدمات:
تیپ العباس گزشتہ 11 برسوں سے امام حسین علیہ السلام کے ایام عزاداری خصوصاً عاشورا اور اربعین کے موقع پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے عمل میں پیش پیش رہا ہے۔
یہ بریگیڈ نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے کے مشن میں شامل ہے بلکہ زائرین کی خدمت اور عتباتِ عالیہ و سرحدی گزرگاہوں میں تعاون بھی فراہم کرتی ہے۔
الزیدی نے مزید کہا کہ تیپ العباس کے اہلکار اپنی مذہبی و ملی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان مقدس مواقع پر ہر سال مؤثر انداز میں خدمات انجام دیتے ہیں تاکہ زائرین کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔/
4292441