ایکنا نیوز، آستانہ مقدس امام حسینؑ کے مطابق عبدالحسن محمد، جو حرم مطہر امام حسینؑ کے تعمیرات و نگہداشت کے شعبے کے سربراہ ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ: آستان مقدس امام حسینؑ کے تعمیراتی اور مشینی آلات کے شعبوں نے حرم کے تمام داخلی دروازوں کی تیاری اور مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے، تاکہ دسویں محرم (عاشورا) کو طویریج کی تاریخی عزاداری اور مؤمنین کے جلوسوں کے استقبال کے لیے مکمل آمادگی حاصل کی جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ تمام اقدامات بھرپور محنت اور عزم کے ساتھ، آیتاللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمهدی الکربلائی کی رہنمائی اور آستان مقدس حسینی کے سیکریٹری جنرل حسن رشید العبایجی کی مسلسل نگرانی اور حمایت کے تحت انجام دیے گئے۔"
ان کہنا تھا : "تمام تیاریوں کا عمل انتہائی مختصر وقت میں مکمل کیا گیا، جو ایک بےمثال کارنامہ ہے، اور یہ شعبہ تعمیرات و نگہداشت اور مشینی آلات کے مابین قریبی تعاون و ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ یہ ساری کوششیں زائرین امام حسینؑ کی خدمت میں بہترین انداز میں انجام دی گئیں۔"
انہوں نے بتایا کہ: "ان دونوں شعبوں کے عملے نے کچھ دن پہلے ہی میدانی سطح پر سخت نگرانی کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں مختصر وقت میں ایک نمایاں پیش رفت ممکن ہوئی۔ یہ آستان مقدس کے کارکنان کی بلند حوصلگی اور ذمہ داری کے احساس کا واضح ثبوت ہے۔"
یہ اقدام یوم عاشورا کے قریب آتے ہی آستان مقدس امام حسینؑ کی جانب سے جاری خدماتی منصوبوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کے لیے ایک محفوظ، سہل اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ان ایام میں جب لاکھوں زائرین کربلا میں حاضری دیتے ہیں۔/