امریکن ایتھلیٹ جو چمپین رہ چکا ہے مشرف بہ اسلام ہوئے + ویڈیو

IQNA

امریکن ایتھلیٹ جو چمپین رہ چکا ہے مشرف بہ اسلام ہوئے + ویڈیو

5:48 - July 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518757
ایکنا: اولمپیک میدؒل جیتنے والے امریکن ایتھلیٹ نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے.

ایکنا نیوز-  الجزیرہ نیوز کے مطابق امریکی شہرت یافتہ ایتھلیٹ، فرد کرلی (Fred Kerley) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

30 سالہ فرد کرلی نے متحدہ عرب امارات کی ایک مسجد میں شہادتین پڑھ کر اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔

فرد کرلی دنیا کے مشہور ترین رنرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے کریئر میں کئی اہم کامیابیاں شامل ہیں۔ انہوں نے:

·       ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں میں 3 طلائی، 1 چاندی، اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا۔

·       ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 100 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

·       پیرس اولمپکس 2024 میں اسی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کے اس فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔/.

4292719

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha