نو سالہ انڈین بچہ؛ کاتب قرآن کریم

IQNA

نو سالہ انڈین بچہ؛ کاتب قرآن کریم

6:42 - July 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518789
ایکنا: ۹ سالہ بھارتی بچے نے دو سال چھ ماہ میں مکمل قرآن کریم لکھ ڈالا۔

ایکنا نیوز، الشرق کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے ۹ سالہ محمد مدلاج نے ایک منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے جو قرآن کریم سے اس کی گہری وابستگی اور کم عمری میں اس کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس نے دو سال اور چھ ماہ کی مسلسل محنت سے مکمل قرآن کریم اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔

اس بچے نے قرآن پاک کی کتابت کا آغاز دسمبر ۲۰۲۲ میں صرف چھ سال کی عمر میں کیا، جب کہ وہ سات سال سے کم عمر بچوں کے لیے ایک مقامی مقابلے سے متاثر ہوا تھا۔

وہ روزانہ ایک گھنٹہ قرآن پاک کو A4 سائز کے کاغذ پر پنسل سے تحریر کرتا تھا، اور عربی خوشنویسی کے اصولوں اور اعراب کی درستگی کا مکمل خیال رکھتا تھا۔

اس کے خاندان نے اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا اور اس کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھی۔ اس کی والدہ اس کی تحریروں کو باقاعدگی سے چیک کرتیں اور ضروری اصلاحات کرتی رہیں، یہاں تک کہ ۲۶ مئی ۲۰۲۵ کو قرآن کی کتابت مکمل ہو گئی۔

کتابت شدہ نسخہ بعد ازاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین حفاظ کرام نے مکمل طور پر جانچ پڑتال کیا تاکہ قرآن کے متن کی صحت و درستگی یقینی بنائی جا سکے۔ قرآن کے پاروں کا کئی مرتبہ دو ماہ کے دوران جائزہ لیا گیا تاکہ یہ تصدیق ہو جائے کہ وہ مصدقہ مصحف کے مطابق ہیں۔/

 

4293725

نظرات بینندگان
captcha