مصری قاری کی قرآنی کمپین میں شرکت

IQNA

فتح قرآنی مھم

مصری قاری کی قرآنی کمپین میں شرکت

5:42 - July 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518810
ایکنا: محمد عبدالعظیم عبداللہ عبده، مصری قاری، نے قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے نصر و فتح کے مضمون پر مشتمل آیات کی تلاوت کے ذریعے ایکنا قرآنی کمپین "فتح" میں شرکت کی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محمد عبدالعظیم عبداللہ عبده، جو ایک نوجوان مصری قاری ہیں، اس مہم میں اپنی قرائت کی ویڈیو بھیج کر شریک ہوئے، جس میں انہوں نے سورہ مبارکہ فتح، سورہ مبارکہ نصر اور سورہ آل عمران کی آیت ۱۳۹ کی تلاوت کی ہے۔

یہ قرآنی مھم "فتح" اس وقت شروع کی گئی جب صہیونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیے، اور ایسے حالات میں جب انقلاب اسلامی کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم میں مایوسی پھیلانے اور ان کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس مہم کا آغاز بین الاقوامی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی کوششوں سے ہوا ہے۔/

 

ویڈیو:

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4294497

ٹیگس: قرآنی ، تلاوت ، مہم ، مصر
نظرات بینندگان
captcha