اے آئی کو اسلامی قوانین کے مطابق نظم دیا جائے

IQNA

ملایشین وزیراعظم:

اے آئی کو اسلامی قوانین کے مطابق نظم دیا جائے

5:37 - July 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518861
ایکنا: وزیرِاعظم ملائیشیاء نے اسلامی اصولوں کی روشنی میں مصنوعی ذہانت کی ترقی پر زور دیا ہے۔

ایکنا نیوز-  اخبار الشیعہ نیوز کے مطابق انور ابراہیم، وزیرِاعظم ملائیشیا، نے پوتراجایا میں منعقدہ "ملائیشیا پرمونگات 2025" نامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی ترقی کو اسلامی قوانین اور اصولوں کی روشنی میں انجام پانا چاہیے۔

انہوں نے نماز گزاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ "حقیقی نشاۃ ثانیہ (renaissance) محض تجریدی ٹیکنالوجی پر مبنی نہیں ہو سکتی بلکہ اسے ایک اخلاقی نظام کی ضرورت ہے جو اسے راہ دکھائے۔"

انور ابراہیم نے مزید کہا: "ٹیکنالوجی از خود انسانیت کی رہنمائی کا ذریعہ نہیں بن سکتی، بلکہ یہ گمراہی کا سبب بھی بن سکتی ہے، جب تک کہ اسے اقدار کی روشنی حاصل نہ ہو۔"

انہوں نے اسلامی محققین اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے دور میں ملائیشیا کے لیے ایک قومی وژن مرتب کرنے میں فکری شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا: "ہم ان معاشروں کے درآمد شدہ ماڈلز پر انحصار نہیں کریں گے جنہوں نے اپنے مقصد اور معنویت کو کھو دیا ہے۔ بلکہ ہم اپنے ماڈل اسلامی اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر تیار کریں گے۔/

 

4295813

نظرات بینندگان
captcha