غزہ امت اسلامی کی راہ دیکھ رہی ہے

IQNA

آیت‌‌الله اعرافی:

غزہ امت اسلامی کی راہ دیکھ رہی ہے

14:45 - July 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518869
ایکنا: ایران میں حوزہ یا مدارس کے سربراہ نے اسلامی دنیا سے خطاب میں کہا کہ وہ قیام کریں اور غزہ محاصرہ کو توڑ دیں کیونکہ سب کی آنکھیں امت کی طرف لگی ہوئی ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، " آیت‌الله علیرضا اعرافی" مدیر حوزہ ہائے علمیہ ایران نے چند نامور اسلامی شخصیات اور بزرگ علما کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ انہوں نے ان خطوط میں لکھا:

میں یہ خط ایک رنجیدہ دل کے ساتھ، صہیونی مظالم و جنگی جرائم کے سبب، اور اسلامی اخوت کے جذبے سے سرشار ہو کر ارسال کر رہا ہوں۔

غزہ کے مظلومین کا امت اسلامی سے امید

آیت‌الله اعرافی نے کہا کہ: آگ و بھوک کے درمیان گھرے ہوئے غزہ کے ہمارے بھائی اور بہنیں، امت اسلامی کی جانب اُمید بھری نگاہیں لگا چکے ہیں۔ ایک مسلمان بچے کی بھوک نہ صرف آنکھوں کو اشکبار کرتی ہے بلکہ خدا کے حضور کوئی عذر باقی نہیں چھوڑتی۔

مظلومیتِ غزہ: ایک الٰہی امتحان

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: غزہ کی مظلومیت محض ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ ایک الٰہی آزمائش ہے، جو ہمارے دعوائے وحدت اور بیدار ضمیروں کے صدق کی کسوٹی ہے۔

علما کو آواز بلند کرنے کی دعوت

آیت‌الله اعرافی نے عالم اسلام کے علما سے اپیل کی: طاغوتی ظلم کے خلاف کلمہ بلند کریں،

مظلوموں کی بھوک اور محاصرہ پر آواز اٹھائیں۔

اسلامی حکومتوں کو متنبہ کریں۔

امت مسلمہ اور عالمی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کریں۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے عملی اقدام کریں۔

بین الاقوامی نشست کی دعوت

انہوں نے مزید کہا: "امت اسلامیہ اور عالمی برادری کو ایک بنیادی اقدام کی ضرورت ہے۔ حوزہ ہائے علمیہ اس حوالے سے ایک بین الاقوامی علمی و روحانی نشست یا سیمینار کے انعقاد کے لیے آمادہ ہیں تاکہ وحدت اور ہمدلی کی فضا قائم کی جا سکے۔

ایران، مراجع اور محورِ مقاومت کی حمایت

آیت‌الله اعرافی نے یہ بھی کہا: مراجع کرام، حوزہ ہائے علمیہ، غیور ملت ایران اور محورِ مقاومت پوری قوت سے بھوکوں اور مجاہدین کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

خطوط ارسال شدہ شخصیات

آخر میں ان  اسلامی علما، دینی رہنماؤں اور اسلامی دنیا کی شخصیاتکے ناموں کی فہرست دی گئی ہے، جنہیں یہ خط ارسال کیا گیا۔

✝ مسیحی رہنما:

1.     عالیجناب پاپ لیو چہاردہم – رہبر کلیسائے کاتھولک (Pope Leo XIV)

اسلامی دنیا کے ممتاز علما و شخصیات:

مشرق وسطیٰ اور ترکی:

2.     علامہ ڈاکٹر شیخ احمد الطیب – شیخ الازہر (مصر)

3.     پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش – صدر دیانت، جمہوریہ ترکی

4.     شیخ صالح بن عبدالله بن حمید – صدر بین الاقوامی اسلامی فقہی کونسل

5.     پروفیسر ڈاکٹر علی محی‌الدین قَرَه‌داغی – صدر عالمی اتحاد علمائے مسلمین

6.     ڈاکٹر شیخ محمد العیسی – صدر رابطۃ العالم الاسلامی (سعودی عرب)

جنوب مشرقی ایشیا (انڈونیشیا):

7.     کیائی حاجی مفتاح الاخیار – صدر مجلس علمائے انڈونیشیا

8.     کیائی حاجی یحیی خلیل طاروق – صدر "نہضت العلماء" انڈونیشیا

9.     پروفیسر ڈاکٹر حیدر ناصر – صدر جمعیت محمدیہ انڈونیشیا

ہندوستان:

10.  مولانا سید ارشد مدنی – صدر جمعیت علمائے ہند

11.  مولانا شیخ ابوبکر احمد – سیکرٹری جنرل اہل سنت و جماعت ہند

12.  مولانا سید سلمان ندوی – صدر جامعہ امام احمد بن عرفان شہید

13.  مولانا سید سعادت اللہ حسینی – امیر جماعت اسلامی ہند

14.  مولانا ولی اللہ سعیدی – نائب امیر جماعت اسلامی ہند

پاکستان:

15.  مولانا فضل الرحمن – صدر جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)

16.  مولانا مفتی محمد تقی عثمانی – مفتی اعظم پاکستان

17.  مولانا مفتی عبدالرحیم – مدیر جامعۃ الرشید، کراچی

18.  مولانا طاہر اشرفی – مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے مذہبی امور

19.  مولانا راغب نعیمی – صدر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان

20.  مولانا صاحبزادہ حامد رضا – صدر سنی اتحاد کونسل پاکستان

21.  مولانا محمد ثروت اعجاز قادری – صدر تحریک سنی پاکستان

22.  مولانا لیاقت بلوچ – نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

23.  مولانا ڈاکٹر محمد طاہر القادری – صدر تحریک منہاج القرآن، لاہور

24.  مولانا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر – صدر جمعیت علمائے پاکستان و صدر ملی وحدت کونسل

25.  مولانا شیخ منیب الرحمان – سیکرٹری جنرل اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان

26.  مولانا محمد حنیف جالندھری – سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان

 

4295996

ٹیگس: امت ، غزہ ، محاصرہ
نظرات بینندگان
captcha